ایشیا کپ: بھارت کیخلاف فائنل سے قبل ہیڈ کوچ کا اہم بیان
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں پہلی مرتبہ فائنل میں مدمقابل آئیں گی۔
ایونٹ کے سب سے بڑے ٹاکرے سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے دبئی میں پریس کانفرنس کے دوران کھلاڑیوں کو اہم پیغام دے دیا۔
مائیک ہیسن نے ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ لڑکوں نے بنگلہ دیش کے خلاف میچ اچھی فائٹ کی، شاہین آفریدی نے نظم و ضبط سے بولنگ کی جس کے شاندار نتائج سامنے آئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دبئی کی پچ چیلنجنگ تھی، ابتدائی اوورز میں بیٹنگ مشکل رہی۔
ہیڈ کوچ نے کہا کہ چند ماہ میں پاکستانی ٹیم نے کئی میچز اپنے نام کیے ہیں۔
مائیک ہیسن نے تسلیم کیا کہ بھارت کے خلاف پہلے میچ میں پاکستان کی کارکردگی کمزور تھی مگر دوسرے میچ میں ٹیم نے بہتر فائٹ کی تھی۔
انہوں نے جیت کے عزم کو ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پچھلے میچ میں بھارت کو کافی حد تک دباؤ میں رکھا تھا۔
ہیڈ کوچ نے کہا کہ میچ جیتنے کے لیے ہمیں یہ دباؤ زیادہ دیر تک برقرار رکھنا ہوگا، یہی ہماری اصل آزمائش ہے۔
Pakistan head coach Mike Hesson's press conference following the 11-run win over Bangladesh#PAKvBAN | #AsiaCup2025 | #BackTheBoysInGreen pic.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ہم جانتے ہیں کہ فائنل میں کیا کرنا ہے، ہم تیار ہیں: سلمان آغا
قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کےکپتان سلمان آغا نےکہا ہےکہ ہم جانتے ہیں کہ ہم نے فائنل میں کیا کرنا ہے، ہم تیار ہیں۔بنگلادیش کے خلاف دلچسپ مقابلےکے بعد 11 رنز سے فتح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سلمان آغا کا کہنا تھا کہ اگر آپ ایسے میچز جیتیں تو آپ واقعی خاص ٹیم ہیں، جس طرح بولرز نے بولنگ کی اور فیلڈنگ میں کارکردگی دکھائی وہ بہترین ہے۔سلمان آغا کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی نے ابتدا سے دباؤ ڈالا۔ ہم جانتے ہیں کہ ہم نے فائنل میں کیا کرنا ہے، ہم تیار ہیں ۔خیال رہےکہ ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار پاکستان اور بھارت اتوار کو فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے۔رواں ایشیا کپ میں دونوں ٹیموں دو بار آمنے سامنے آئی ہیں اور دونوں بار ہی بھارت کو فتح حاصل ہوئی ہے۔1984 سے اب تک ایشیا کپ کے 16 ایڈیشن کھیلے جاچکے ہیں اور ایک بھی بار پاکستان اور بھارت ایک ساتھ فائنل میں نہیں پہنچے تھے۔تاہم شائقین کرکٹ 28 ستمبر کو پہلی بار ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان اور بھارت کو کھیلتا دیکھیں گے۔واضح رہے کہ بھارت سب سے زیادہ 8 بار ایشیا کپ جیت چکا ہے، سری لنکا نے 6 بار اور پاکستان نے 2 بار ٹرافی اٹھائی ہے۔