data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

راولپنڈی : وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ طے پانے والا معاہدہ وزیراعظم کی محنت کا نتیجہ ہے جو پوری قوم کے لئے خوشخبری ہے، اس معاہدے کے تحت ریلوے سمیت تمام شعبوں میں بہتری اور تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے کو 1978 سے درپیش سیفٹی چیلنجز پر قابو پانے کے لئے جامع حکمت عملی اختیار کی گئی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وزیر ریلوے نے کہا کہ کراچی، لاہور اور راولپنڈی اسٹیشنز کی صفائی کے معیار کو بہتر بنایا گیا ہے جبکہ سندھ حکومت کے اشتراک سے کراچی جنکشن کی اپ لفٹنگ 80 کروڑ روپے کی لاگت سے کی جا رہی ہے۔

حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ نارووال سیکشن کو منافع بخش قرار دے دیا گیا ہے جو 25 اکتوبر کو دوبارہ بحال ہوگا جبکہ 31 دسمبر تک 400 نئی کوچز کی اپ گریڈیشن مکمل کر دی جائے گی۔

وزیر ریولے  نے کہا کہ کیریج فیکٹری میں تیار ہونے والی 60 نئی کوچز بھی دسمبر تک شامل ہو جائیں گی جو مسافروں کو آرام دہ اور محفوظ سفر کی سہولت فراہم کریں گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ شالیمار ایکسپریس، عوام ایکسپریس اور علامہ اقبال ایکسپریس سمیت دیگر ٹرینوں میں اصلاحات کی جا رہی ہیں، ریلوے ڈرائیورز اور اسٹاف کے رننگ رومز کی اپ گریڈیشن کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ جدید ’’سیف اینڈ سیکیور سسٹم‘‘ متعارف کرایا جا رہا ہے جس کے تحت مسافروں کی چہرے اور آنکھوں سے شناخت ہوگی تاکہ انہیں محفوظ اور جدید سہولیات سے آراستہ سفری نظام فراہم کیا جا سکے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نے کہا کہ

پڑھیں:

حمزہ علی عباسی کو سی ایس ایس کے بعد کونسے محکمے میں تقرری کی پیشکش ہوئی؟

مشہور اداکار حمزہ علی عباسی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہوں نے سینٹرل سپیریئر سروسز (سی ایس ایس) کا امتحان دیا تھا جس کے بعد انہیں پولیس سروس میں تقرری کی پیشکش ہوئی۔

حمزہ علی عباسی نے بتایا کہ یہ امتحان انہوں نے والدہ کی خواہش پر دیا تھا اور جب اس امتحان کے نتائج آئے تو ان توقع سے زیادہ نمبر آئے جس کے بعد انہیں پولیس سروس میں تقرری کی پیشکش بھی ہوئی۔

حمزہ کا کہنا تھا کہ اگرچہ وہ پولیس محکمے کو پاکستان کا ایک مضبوط ادارہ سمجھتے ہیں، تاہم وہ جانتے تھے کہ سرکاری ملازمت ان کے مزاج کے مطابق نہیں۔

اداکار نے بتایا کہ انہوں نے والدہ کو قائل کیا کہ وہ سرکاری نوکری نہ کریں، کیونکہ ان کا رجحان اس طرف نہیں تھا۔ ان کے مطابق سی ایس ایس دینے کی وجہ نوکری پانا نہیں بلکہ ملکی حالات اور  عوامی امور میں دلچسپی تھی۔

گفتگو کے دوران حمزہ علی عباسی نے بتایا کہ آٹھ برس کی عمر میں انہیں گردوں کی تکلیف کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کی وجہ سے گھر والے سخت پریشان تھے۔ انہوں نے اپنے خاندان کی خواتین کی پیشہ ورانہ کامیابیوں کا ذکر بھی کیا، خصوصاً بہن ڈاکٹر فضیلہ عباسی کو عالمی شہرت یافتہ ڈرماٹولوجسٹ قرار دیا۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی سیف اینڈ اسمارٹ ریلوے اسٹیشن کا افتتاح کر دیا گیا
  • شکست خوردہ بھارت آرام سے نہیں بیٹھا، پراکسی وار شروع کر رکھی: حنیف عباسی 
  • فیصل آباد: وزیر ریلوے حنیف عباسی میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں
  • جو پاکستان کو نہیں مانتا ہم اسکو نہیں مانتے، حنیف عباسی
  • وزیر مواصلات کا مری ایکسپریس وے کا دورہ
  • پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ خوش آئند اور وقت کی اہم ضرورت ہے: امیرِ قطر
  • پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ خوش آئند اور وقت کی اہم ضرورت قرار: امیرِ قطر
  • کوئٹہ سے بذریعہ جعفر ایکسپریس ڈاک کی ترسیل کیوں معطل ہوئی؟
  • حمزہ علی عباسی کو سی ایس ایس کے بعد کونسے محکمے میں تقرری کی پیشکش ہوئی؟
  • پاکستان اور سعودی عرب مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر متفق