مسلح افواج کی قوم کو یومِ آزادی کی مبارکباد، ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے عزم کا اعادہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
ویب ڈیسک: مسلح افواج نے ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یوم آزادی پر مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی جانب سے قوم کو یوم آزادی پر مبارکباد دی گئی۔ پیغام میں کہا گیا کہ مسلح افواج اور عوام کے درمیان غیر متزلزل تعلق ہماری اجتماعی طاقت کا سنگ میل ہے۔
جشن آزادی کی خوشیاں، برائلر گوسشت کی نئی قیمت کیا؟
فیلڈ مارشل عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ یہ دن اتحاد، لچک اور ایک روشن مستقبل کے مشترکہ وژن کی فتح کا عکاس ہے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت سروسز چیفس نے کہا ہم اپنے بانیان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں بے مثال جذبے اور قربانیوں سے آزادی کی راہ ہموار کی ۔
پنجاب پولیس میں بھرتیاں, ویٹنگ لسٹ کے امیدواروں کیلئے بڑی خوشخبری
مسلح افواج ان رہنماؤں، مدبروں اور سپاہیوں کو سلام پیش کرتی ہیں جنہوں نے اس ملک کی بنیاد رکھی ۔ ہم ان کے ورثے کا احترام کرتے ہوئے قومی سلامتی، خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کا عہد کرتے ہیں۔ ہم آئین کی پاسداری اور ان اقدار کے تحفظ کا بھی عزم کرتے ہیں جو ہماری قومی شناخت کی تعریف کرتی ہیں۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: مسلح افواج کے تحفظ
پڑھیں:
روس کی پاک بھارت اور پاک افغان تنازعات میں ثالثی کی پیشکش
تصویر بشکریہ، روسی سفارتخانہ اکاؤنٹ سوشل میڈیاروس نے پاکستان، بھارت اور پاکستان، افغانستان تنازعات میں ثالثی کی پیشکش کردی ہے۔
پاکستان میں روس کے سفیر البرٹ پی خوریف نے یہ پیشکش اسلام آباد انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیزکی تقریب سے خطاب کے دوران کی۔
نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے روس کے دارالحکومت ماسکو میں صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ روس پاکستان کے دو ہمسائیوں کے ساتھ تنازعات میں ثالثی کے لیے تیار ہے، ماسکو کو علاقائی سلامتی خاص طور پر افغانستان کی صورتحال سے متعلق گہری تشویش ہے۔
روسی سفیر نے مزید کہا کہ جنوبی ایشیائی ممالک کے درمیان کشیدگی اکثر بیرونی قوتوں کی وجہ سے بھڑکتی ہے، روس علاقائی امن اور دہشت گردی کے خلاف اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔
البرٹ پی خوریف نے یہ بھی کہا کہ ہم علاقائی، سماجی اور معاشی ترقی میں تعاون جاری رکھنے کی حمایت کرتے ہیں، روس پاکستان کو اہم علاقائی شراکت دار کے طور پر دیکھتا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان صدر پیوٹن کے گریٹر یوریشین پارٹنرشپ وژن کے تحت اہم علاقائی حیثیت رکھتا ہے، روسی صدر کے وژن کے تحت علاقائی مسائل علاقائی فریقین کو ہی حل کرنے چاہئیں۔