پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے قوم کو یومِ آزادی کی مبارکباد، اتحاد اور ترقی کے عزم کا اعادہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
پاکستان کی مسلح افواج نے ملک کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر قوم کو پُرخلوص مبارکباد پیش کرتے ہوئے بانیانِ پاکستان کو خراجِ عقیدت اور ملکی خودمختاری کے تحفظ کے عزم کو دہرایا۔ چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے اپنے مشترکہ پیغام میں کہا کہ یہ دن اتحاد، استقامت اور ایک روشن مستقبل کے لیے غیر متزلزل عزم کی علامت ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ہم قائداعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں دی گئی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے آزادی کی راہ ہموار کی۔ عوام اور مسلح افواج کے درمیان اٹوٹ رشتہ ہماری اجتماعی طاقت کی بنیاد ہے۔ قومی سلامتی کے محافظ ہونے کے ناطے مسلح افواج پاکستان کی خودمختاری، جغرافیائی سالمیت اور آئین کی پاسداری کے عزم پر قائم ہیں۔
بیان کے اختتام پر امن، ترقی اور یکجہتی کے لیے عزم کی تجدید کرتے ہوئے “پاکستان زندہ باد” اور “پاکستان پائندہ باد” کے نعروں کے ساتھ قوم کو مبارکباد پیش کی گئی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
پاکستان کرکٹ کا مستقبل روشن ہے: محسن نقوی کی بھارت کو شکست دینے پر پاکستان شاہینز کو مبارکباد
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز ٹورنامنٹ میں بھارت کو شکست دینے پر پاکستان شاہینز کو مبارکباد پیش کی ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کے لیے آج کا دن انتہائی فخر کا لمحہ ثابت ہوا، جہاں پاکستان شاہینز نے ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے بھارت اے کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
What a proud moment for Pakistan and for the Board today! ????????✨
Our Pakistan Shaheens defeated India A by 8 wickets, chasing down the target in just 13.2 overs.
A dominant, fearless and unforgettable performance in the Asia Cup Rising Stars Tournament in Doha.
Superb cricket by… pic.twitter.com/ZmnAtXQhKA
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) November 16, 2025
محسن نقوی نے کہاکہ پاکستانی ٹیم نے ہدف کا تعاقب صرف 13.2 اوورز میں مکمل کرکے شائقین کرکٹ کو حیران کردیا۔ نوجوان کھلاڑیوں نے بے خوف، جارحانہ اور بہترین کھیل پیش کیا، جس نے ثابت کیاکہ پاکستان کرکٹ کا مستقبل روشن ہے۔
چیئرمین پی سی بی نے شاندار کھیل پیش کرنے پر نوجوان کھلاڑیوں کو پوری قوم کی جانب سے مبارکباد پیش کی ہے۔
واضح رہے کہ رائزنگ اسٹارز ٹی20 ایشیا کپ کے 6ویں میچ میں پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بھارت کو شکست پاکستان شاہینز چیئرمین پی سی بی سیمی فائنل مبارکباد محسن نقوی وی نیوز