گورنر ہاؤس کراچی میں جشنِ آزادی: معرکہ حق کی یاد میں محفلِ موسیقی کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
ویب ڈیسک :ورنر ہاؤس کراچی میں جشنِ آزادی کے موقع پر معرکہ حق کی یاد تازہ کرنے کے لیے محفل موسیقی کا اہتمام کیا گیا، جس میں معروف فنکاروں نے ملی نغمے اور حمد و نعت پیش کر کے شرکاء کے دل جیت لیے۔
اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی دعوت پر عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنی آواز کا ایسا جادو جگایا کہ سماں باندھ دیا۔
استاد راحت فتح علی خان گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی دعوت پر کراچی پہنچے تھے۔
ایم ڈبلیو ایم کا اربعین مارچ ملتوی کرنے کا اعلان، حکومت سے 7 نکاتی ایجنڈے پر اتفاق
علاوہ ازیں محفل میں معروف ملی نغمے بھی گائے گئے۔
گورنر سندھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ معرکہ حق بھارت کو بدترین شکست دینے کی خوشی میں منارہے ہیں۔
تقریب میں مختلف ممالک کے قونصل جنرلز، ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
گورنر سندھ سے چودھری سالک حسین کی ملاقات، 27ویں آئینی ترمیم اور آرٹیکل 140(A) پر تفصیلی گفتگو
ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، 27ویں آئینی ترمیم اور مقامی حکومتوں کے نظام کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر فاروق ستار، ارشد وہرہ سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے مسلم لیگ (ق) کے رہنما چودھری سالک حسین نے وفد کے ہمراہ گورنر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، 27ویں آئینی ترمیم اور مقامی حکومتوں کے نظام کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر فاروق ستار، ارشد وہرہ سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ایم کیو ایم پاکستان کے مؤقف، آرٹیکل 140(A) پر عمل درآمد اور بلدیاتی آئینی ترمیمی بل کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔