مرتضیٰ وہاب کا فاروق ستار سے ریٹائرمنٹ کا مطالبہ، ایم کیو ایم کا جواب
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار سے سیاست سے ریٹائرمنٹ کا مطالبہ کر دیا۔
مرتضیٰ وہاب کے مطالبے کے جواب میں ایم کیو ایم نے پیپلز پارٹی کی قیادت سے سیاست سے ریٹائر ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔
میئر کراچی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ فاروق ستار اب سیاست سے ریٹائر ہوجائیں۔
اس پر ایم کیو ایم کے اراکین سندھ اسمبلی نے کہا کہ مرتضیٰ وہاب نے فاروق ستار کے سیاست سے ریٹائر ہونے کا بیان دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی لوگوں کی ریٹائرمنٹ ہونی ہے تو پھر مرتضیٰ وہاب آغاز اپنی قیادت سے کروائیں تاکہ ایک مثال قائم ہو۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایم کیو ایم فاروق ستار سیاست سے
پڑھیں:
کچھ عناصر نے نفرت، بغض اور انتشار کی سیاست کو فروغ دیا‘ رانا ثنا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
فیصل آباد (آن لائن) وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور سینیٹر رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ کچھ عناصر نے ملک میں نفرت، بغض اور انتشار کی سیاست کو فروغ دیا جس نے نہ صرف معاشرتی ہم آہنگی کو نقصان پہنچایا بلکہ ملک کو معاشی تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا،قدرت کا نظا م ہے جیسا کرو گے ویسا بھروگے ، ایک آدمی کہتا تھا مجھ پر منشیات کا درست کیس بنایا گیا ، اب معافیاں ما نگ رہا ہے ، پا کستا ن قدرتی وسا ئل سے ما لا ما ل ہے ،ملک میں تیل اور گیس کے وسیع ذخا ئر موجود ہیں ، ان کے حلقے کے 28 دیہات میں بچھائی گئی پائپ لائنوں کو آج باقاعدہ فعال کر دیا گیا ہے اور قطر سے منگوائی گئی لیکویفائیڈ گیس کی فراہمی عوام تک شروع ہو چکی ہے جو اس منصوبے کا سب سے اہم اور بنیادی سنگ میل ہے۔ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ حکومت کا فرض ہے کہ وہ لوگوں کے مسائل حل کرے، مگر عوام کی بھی ذمے داری ہے کہ وہ ترقی کی سمت میں اٹھائے گئے اقدامات کا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی سابق حکومت نے پاکستان کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا تھا اور وہی ترقیاتی تسلسل آج بھی جاری رکھا جا رہا ہے۔