ایشیا کپ: ہربھجن سنگھ نے پاکستان سے میچ کی مخالفت کردی
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے ایشیا کپ میں انڈین ٹیم کے پاکستان کے ساتھ کھیلنے کی مخالفت کردی۔
انڈین میڈیا کے مطابق سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت کو پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار کر دینا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے جوان گھر واپس نہیں آتے اور ہم کرکٹ کھیلنے چلے جاتے ہیں، یہ فوجیوں کی قربانیوں کا مذاق ہے، ہم انکو اتنی اہمیت کیوں دیتے ہیں؟۔۔
ہربھجن سنگھ نے کہا کہ ہماری حکومت کا مؤقف بھی یہی ہے کہ "خون اور پانی ایک ساتھ نہیں بہہ سکتے"۔
ایشیا کپ 2025 کا آغاز 9 ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں ہوگا مگر ٹورنامنٹ سے قبل بھارتی میڈیا اور سابق کھلاڑی ہمیشہ کی طرح پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرنے میں مصروف ہیں۔
بھارت اور پاکستان کا میچ 14 ستمبر کو شیڈول ہے جو دونوں ممالک کے درمیان اپریل میں پہلگام حملے کے بعد پہلا ٹاکرا ہوگا۔ یاد رہے اس حملے کو جواز بنا کر بھارت نے پاکستان کے ساتھ ہر تعلق ختم کرنے کی کوشش کی اور کھیل کے میدان کو بھی سیاست زدہ کر دیا۔
بھارتی میڈیا اور کھلاڑیوں کے یہ بیانات اس بات کا ثبوت ہیں کہ بھارت کھیل کے میدان میں بھی پاکستان کے خوف سے باہر نہیں نکل پایا۔ گویا کھیل کو بھی دشمنی کا ہتھیار بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
حقیقت یہ ہے کہ دنیا بھر میں کرکٹ شائقین پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا دیکھنے کے لیے بے حد پرجوش ہیں لیکن بھارت کی جانب سے ایسی سیاست بازی کھیل کی روح کے خلاف ہے۔
پاکستانی عوام اور کھلاڑیوں کا مؤقف ہمیشہ واضح رہا ہے کہ کرکٹ کو سیاست سے الگ رکھنا چاہیے، لیکن بھارت اپنی پرانی روش کے مطابق کھیل کو دشمنی اور نفرت پھیلانے کا ذریعہ بنانا چاہتا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ہربھجن سنگھ نے پاکستان کے
پڑھیں:
ٹرافی تنازع، بھارتی ٹیم رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ میں اسپورٹس مین اسپرٹ دکھانے کو تیار نہیں
ایشین کرکٹ کونسل کے مردانہ ٹی20 ایشیا کپ 2025 کے ٹرافی تنازعے کا سلسلہ ممکنہ طور پر ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز ٹورنامنٹ تک بھی پہنچ سکتا ہے۔
رائزنگ اسٹارز کا فائنل 23 نومبر کو دوحہ میں ہونے والا ہے، جہاں ممکنہ طور پر ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ میں ہاتھ نہ ملانے کا تنازعہ، اس حوالے سے کرکٹ قوانین کیا ہیں؟
میڈیا رپورٹس کے مطابق، بھارتی ٹیم فائنل تک پہنچنے کا امکان ہے، جس میں بالکل ایشیا کپ کی طرح بھارت ‘A’ اور پاکستان شاہینز کے درمیان مقابلہ ہوسکتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق خدشہ ہے کہ ٹرافی سے متعلق کوئی تنازعہ پیدا ہو سکتا ہے، جیسا کہ سینئر ٹورنامنٹ میں ہوا تھا۔
مزید پڑھیں: ایشیا کپ فائنل: پاکستانی کرکٹ ٹیم نے میچ فیس بھارتی حملوں کے متاثرین کو عطیہ کردی
رواں برس ستمبر میں، ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی موجودگی کے باعث بھارتی ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کی اختتامی تقریب میں شرکت نہیں کی۔
بھارت نے براہِ راست محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کر دیا تھا، جس کے باعث ٹرافی ابھی ایشین کرکٹ کونسل کے پاس موجود ہے، کونسل نے بھارت کو یہ موقع دیا کہ وہ کسی رسمی تقریب میں ٹرافی وصول کرے۔
مزید پڑھیں: ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے ویمنز ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ موخر کرنے کا فیصلہ، وجہ کیا بنی؟
سینیئرایشیا کپ میں اختتامی تقریب میں کھلاڑیوں جیسے کلدیپ یادو، شیوام ڈوبے اور تیلاک ورما کو انفرادی ایوارڈز دیے گئے، جبکہ پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا کو رنرز اپ انعام دیا گیا۔
کلدیپ یادیو کو سب سے زیادہ وکٹیں لینے پر ایوارڈ ملا اور ابھشیک شرما کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، مگر بھارتی ٹیم نے فاتح ٹرافی وصول نہیں کی۔
مزید پڑھیں: بھارتی کرکٹ بورڈ کی قیادت تبدیل، ایشیا کپ فائنل سے متعلق اہم فیصلہ بھی کرلیا
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، بورڈ آف کرکٹ کنٹرول ان انڈیا نے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کر دیا ہے اور معاملے کو اگلی آئی سی سی میٹنگ میں بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہے۔
بی سی سی آئی کے ایک ذریعہ کے مطابق وہ ٹرافی کی حوالگی کے سلسلے میں ایشین کرکٹ کونسل کے جواب کو قبول نہیں کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایشیا کپ ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز ٹورنامنٹ ایشین کرکٹ کونسل بھارت پاکستان شاہینز ٹرافی ٹی20 رائزنگ اسٹارز محسن نقوی