کراچی (نوائے وقت رپورٹ) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے، یہاں جدید عدالتی نظام کا قیام بہت اہم ہے۔ ڈسٹرکٹ بار کراچی کے وفد نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کی، اس موقع پر چیف جسٹس نے کراچی میں ضلعی عدلیہ اور قانونی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی عدالتیں عوام کو انصاف کی فراہمی کا بنیادی ذریعہ ہیں۔ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے۔ یہاں جدید عدالتی نظام کا قیام اہمیت کا حامل ہے۔ ملاقات میں چیف جسٹس نے ہر صوبے میں ایڈیشنل ریزیڈنٹ سیکرٹری تعینات کرنے کا عندیہ بھی دیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات کرنے والوں میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر عامر وڑائچ اور عبدالرحمٰن کورائی بھی شامل تھے۔ ملاقات میں لا اینڈ جسٹس کمیشن کے ایڈیشنل ریزیڈنٹ سیکرٹری سہیل مشوری بھی موجود تھے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: چیف جسٹس

پڑھیں:

جاگیردارنہ نظام کو ایم کیو ایم ہضم نہیں ہوتی، خالد مقبول صدیقی

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایم کیو ایم نے کہا کہ جتنی جمہوریت آزاد ہے اتنا ہی سچ بولوں گا، خوشی ہے کہ جو باتیں ہم کرتے تھے وہ اب سب کر رہے ہیں، جماعت اسلامی کا شکریہ ہمارے نعروں کو اپنے بینرز پر جگہ دی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ میں 5 مرتبہ ایم این اے بنا ہوں، اپنی جیب سے ایک روپیہ خرچ نہیں کیا۔ کراچی چیمبر آف کامرس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن کو ووٹ دیا وہ کیوں فنڈز نہیں لاتے، بڑے بڑے بزنس قومیائے گئے، بعد میں کسی اور کو فروخت کیے گئے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ جتنی جمہوریت آزاد ہے اتنا ہی سچ بولوں گا، خوشی ہے کہ جو باتیں ہم کرتے تھے وہ اب سب کر رہے ہیں، جماعت اسلامی کا شکریہ ہمارے نعروں کو اپنے بینرز پر جگہ دی۔ انہوں نے کہا کہ کہتے ہیں ایم کیو ایم نے شہر کو یوم سوگ دیا، مولانا مودودی اور شاہ احمد نورانی کراچی کی نمائندگی کرتے تھے، کراچی نے کبھی کسی کی بدمعاشی قبول نہیں کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے غریب سے غریب آدمی کو رکن اسمبلی منتخب کیا۔ آپ کے کاروبار لے کر پرائیویٹائز کردیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم سے پہلے کراچی میں ہر طرح کی جماعتیں تھیں، ہم سے پہلے بکری اور شیر ایک گھات سے پانی پیتے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ لسانی تنظیمیں ایک سے بڑھ کر ایک تھیں، ایم کیو ایم تو آخری تھی، 2008 میں کراچی دنیا کا ایمرجنگ شہر تھا، عالمی ادارے آج کراچی کو رہنے کے قابل بنا رہے ہیں، جاگیردارنہ نظام کو ایم کیو ایم ہضم نہیں ہوتی۔

متعلقہ مضامین

  • خواتین کی حقیقی نجات اور عزت اسلامی نظام زندگی میں ہے، حمیرا طارق
  • لوگ نوکریوں کو ترس رہے ہیں اور یہاں پوسٹیں خالی ہیں، آپ تقرریاں ہی نہیں کرتے: جسٹس محسن اختر کیانی کے ریمارکس
  • دنیا میں امن کا قیام صرف اسلامی نظام سے ممکن ہے، شیخ عثمان فاروق
  • کاشف شیخ و دیگر کی وقارمسعود اور حامدالرحمن کے والد کی وفات پر تعزیت
  • جاگیردارنہ نظام کو ایم کیو ایم ہضم نہیں ہوتی، خالد مقبول صدیقی
  • بیرسٹر سیف کی سردار احمد شکیب سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
  • پشاور ہائیکورٹ، فوجداری نظام عدل میں خامیوں کیخلاف درخواستوں پر لارجر بینچ تشکیل
  • پشاور ہائیکورٹ، فوجداری نظام عدل میں خامیوں کے خلاف درخواستوں پر لارجر نینچ تشکیل
  • کراچی: کمسن بچیوں سے زیادتی کرنے والے ملزم پر سائلین کا عدالتی احاطے میں تشدد
  • سابق صدر کے یوجے دستورحامد الرحمن کے والد سپرد خاک