پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہے: وزیر اعظم
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیزی اور ہنڈرڈ انڈیکس کے 1,45,000 پوائنٹس کی حد عبور کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
بدھ کے روز جاری اپنے بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں میں تیزی سرمایہ کاروں کے حکومت پر اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کاروبار اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ اس ضمن میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں کی گئی اصلاحات نے ٹیکس نظام کو بہتر بنایا ہے اور کاروباری برادری کے لیے آسانیاں پیدا کی ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ ملک کی معاشی صورتحال میں بہتری آ رہی ہے اور معیشت بتدریج ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
اشتہار
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
شہباز شریف کا اوورسیز پاکستانیز سے خطاب، آج دوپہر کو نشر ہوگا
فائل فوٹووزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں اوورسیز پاکستانیز فاونڈیشن کی تقریب سے خطاب کیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیراعظم کا خطاب آج دوپہر کو نشر کیا جائےگا۔
انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے پرجوش تقریر کی، لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
عطا تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم نے آپریشن بنیان مرصوص، معیشت اور سفارتی تعلقات پر بات کی۔
دوسری جانب وزیر مملکت عون چوہدری نے بتایا کہ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو جو فتح ملی اس سے دنیا میں پاکستان کی عزت بڑھی۔