تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کی ترقی کیلئے منصوبہ بندی کی ضرورت ہے؛ وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں آبادی کے بڑھنے کی سالانہ شرح 2.55 فیصد ہے، تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کی ترقی اور انکو اپنی معیشت کا فعال حصہ بنانے کے لئے منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی اور اس کے حوالے سے مسائل کے حل کے لئے اقدامات کا جائزہ لیاگیا۔
وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ملکی آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے، نوجوان ہمارے ملک کا انتہائی اہم اور قیمتی اثاثہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو ملکی معیشت کی ترقی کے لیے کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کرنے کے لیے متعدد اقدامات لیے جا رہے ہیں۔
ایف آئی اے نے بحریہ ٹاؤن اور ملک ریاض کی کرپشن کے ناقابل تردید ثبوت حاصل کرلیے ؛ وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ
شہباز شریف نے کہا کہ خواتین ہماری افرادی قوت کا بہت بڑا حصہ ہیں، خواتین کو ملازمت کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کے لیے اقدامات لیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی اور انکے مسائل سے نمٹنے کے لیے صوبوں کے تعاون سے مؤثر حکمت عملی تشکیل دی جائے، اس حوالے سے قومی سطح کی پالیسی وقت کی اہم ضرورت ہے۔
وزیراعظم نے مؤثر پالیسی اور حکمت عملی بنانے کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے بڑھتی آبادی اور مسائل سے نمٹنے کےلیے صوبوں کے تعاون سے مؤثر حکمت عملی بنانے کی بھی ہدایت کردی۔
صوفی بزرگ شاہ عبد الطیف بھٹائی کا عرس، 9 اگست کو عام تعطیل کا اعلان
اجلاس میں وزیراعظم کو اس حوالے مختلف گزارشات پیش کی گئیں۔ ساتھ ہی بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبوں کے تعاون سے بڑھتی ہوئی آبادی اور اسکے مسائل پر قابو پانے کے لیے ایک قومی سطح کی پالیسی کی ضرورت ہے، معاشی ترقی کے تناظر میں بڑھتی ہوئی آبادی کے لیے عوام میں قومی سطح پر آگاہی مہم چلانا ناگزیر ہے۔
اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی ڈاکٹر احسن اقبال، وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام شریک تھے۔
انٹر بینک میں مہنگا، اوپن مارکیٹ سے بھی ڈالر کی خبر آگئی
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: بڑھتی ہوئی آبادی وفاقی وزیر آبادی اور ضرورت ہے کہا کہ کے لیے نے کہا
پڑھیں:
پاکستان مارٹ سے پاکستانی مصنوعات کی برآمد میں اضافہ ہوگا، وزیرتجارت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2025ء)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ پاکستان مارٹ سے پاکستانی مصنوعات کی برآمد میں اضافہ ہوگا، پاکستانی برآمد کنندگان کو بین الاقوامی پلیٹ فارم میسر آئے گا ، ہماری مصنوعات اب عالمی منڈیوں میں براہ راست دستیاب ہونگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں پاکستان مارٹ کے حوالے سے این ایل سی اور ڈی پی ورلڈ کے وفد کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
وفاقی وزیر جام کمال خان نے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان کی تجارت کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگا، یو اے ای حکومت اس منصوبے کی تعمیر کے لیے مفت زمین فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں فلیگ شپ منصوبہ پاکستان مارٹ اہمیت کا حامل ہے ، یہ مارٹ برآمد کنندگان کے لیے ایک مکمل تجارتی مرکز ہوگا۔ جام کمال نے کہا کہ مارٹ کی تعمیر جوائنٹ وینچر کے طور پر کریں گے ، یہ منصوبہ مقامی صنعت کے فروغ اور معاشی استحکام میں معاون ثابت ہوگا۔