وزیراعظم محمد شہباز شریف : فائل فوٹو 

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے ہی مہینے میں پاکستان کی برآمدات 2.7 ارب امریکی ڈالرز تک پہنچنے پر اظہارِ اطمینان کیا۔

اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ جولائی 2024 تا جولائی 2025 برآمدات میں 17 فیصد اضافہ انتہائی خوش آئند ہے، صرف ایک ماہ میں برآمدات میں 9 فیصد اضافہ انتہائی تسلی بخش ہے، برآمدات پر مبنی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومت کی بہترین معاشی پالیسیوں اور ترجیحات کی بدولت معاشی اشاریے درست سمت میں گامزن ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کی معاشی ٹیم کی کاوشیں لائق تحسین ہیں، حکومت برآمدات، سرمایہ کاری کے فروغ، کاروبار دوست ماحول کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔

نوجوانوں کو معاشی ترقی میں کردار کے مواقع دے رہے ہیں، شہباز شریف

وزیراعظم نے کہا کہ خواتین ہماری افرادی قوت کا بہت بڑا حصہ ہیں، خواتین کو ملازمت کے زیادہ سے زیادہ مواقع دینے کے لیے اقدامات کیے جائیں، قومی سطح کی پالیسی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیس لیس کسٹم اسیسمنٹ سسٹم کے نفاذ سے پورٹ آپریشنز میں مزید بہتری لارہے ہیں، جی ڈی پی میں ٹیکس کلیکشن کے تناسب میں اضافہ حکومت کےلیے قابل اطمینان ہے، عالمی مالیاتی اداروں کی پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگز میں بہتری پاکستان کی معیشت میں استحکام کی عکاس ہے۔

وزیراعظم  نے کہا کہ گزشتہ مالی سال ترسیلات زر کی مد میں 34.

9 ارب امریکی ڈالرز موصول ہوئے، یہ مالی سال 2023-2024 کے مقابلے 28.8 فیصد زائد ہیں، بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے مزید سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس نے 1 لاکھ 45 ہزار کی حد عبور کرکے تاریخی کارکردگی دکھائی ہے۔

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: نے کہا کہ مالی سال

پڑھیں:

گھی و تیل کی صنعت شدید مالی دبائو میں، حکومت فوری ریفنڈز ادا کرے، شیخ عمر ریحان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی وی ایم اے) کے چیئرمین شیخ عمر ریحان نے کہا ہے کہ گھی اور خوردنی تیل کی صنعت سخت مالی مشکلات، بھاری ٹیکسوں جس میں سیلز ٹیکس سیکشن 8B، سیکشن 40Bاور ریگولیٹری مسائل کے باعث مشکلات سے دوچار ہے اور حکومت فوری طور پر سیلز ٹیکس کے ریفنڈز ادا کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی وی ایم اے کے جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں پی وی ایم اے کے عہدیداران اور سینئر ممبران شریک ہوئے۔جبکہ فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرام شیخ نے خصوصی شرکت کی۔

کامرس رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد کی ملاقات
  • 27 ویں آئینی ترمیم، ایم کیو ایم کا وفد وزیراعظم سے آج ملاقات کرے گا
  • گوگل کا پاکستان کو ایکسپورٹ ہب کی شکل دینے کی خواہش کا اظہار، وزیر خزانہ
  • حکومت 27ویں آئینی ترمیم ضرور لائے گی پہلے اتحادیوں کو اعتماد میں لیں گے، نائب وزیراعظم
  • وزیراعظم شہباز شریف کا بابا گرو نانک دیو جی کے 556ویں یومِ ولادت پر سکھ برادری کے نام خیرسگالی کا پیغام
  • گھی و تیل کی صنعت شدید مالی دبائو میں، حکومت فوری ریفنڈز ادا کرے، شیخ عمر ریحان
  • مالی سال کے پہلے 4 ماہ، تجارتی خسارے میں 38 فیصد کا ریکارڈاضافہ
  • مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں تجارتی خسارے میں 38 فیصد اضافہ ریکارڈ
  • بلو اکانومی کے فروغ سے روزگار اور برآمدات میں نمایاں اضافہ ممکن، وزیرخزانہ
  •  شہباز شریف پاکستان کے دورے پر بھی آتے ہیں