اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2025ء)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک کی بڑھتی ہوئی آبادی اور اس کے مسائل سے نمٹنے کے لئے صوبوں کے تعاون سے موثر حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سے قومی سطح کی پالیسی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ جمعرات کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی اور اس کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقد ہوا ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں آبادی کے بڑھنے کی سالانہ شرح 2.

55 فیصد ہے، تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کی ترقی اور اسے معیشت کا فعال حصہ بنانے کے لئے منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہا کہ ملکی آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے جو ہمارے ملک کا انتہائی اہم اور قیمتی اثاثہ ہیں، حکومت نوجوانوں کو ملکی معیشت کی ترقی کے لئے کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کرنے کے لئے متعدد اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین ہماری افرادی قوت کا بہت بڑا حصہ ہیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ خواتین کو ملازمت کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں ۔ وزیر اعظم نے بڑھتی ہوئی آبادی اور اس کے مسائل سے نمٹنے کے لئے صوبوں کے تعاون سے موثر حکمت عملی تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے قومی سطح کی پالیسی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

وزیر اعظم نے موثر پالیسی اور حکمت عملی بنانے کے لئے کمیٹی تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی۔ اجلاس میں اس حوالے مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ صوبوں کے تعاون سے بڑھتی ہوئی آبادی اور اس کے مسائل پر قابو پانے کے لئے ایک قومی سطح کی پالیسی کی ضرورت ہے اور معاشی ترقی کے تناظر میں بڑھتی ہوئی آبادی کے لئے عوام میں قومی سطح پر آگاہی مہم چلانا ناگزیر ہے۔ اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی ڈاکٹر احسن اقبال، وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور متعلقہ اداروں کے اعلی حکام شریک تھے۔

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بڑھتی ہوئی آبادی اور اس کے مسائل وفاقی وزیر نے کہا کہ ضرورت ہے کے لئے

پڑھیں:

چھوٹے کسانوں کے لیے قرضوں کی فراہمی آسان بنائی جائے، وزیرِاعظم شہباز شریف کی ہدایت

وزیرِاعظم شہباز شریف نے زرعی شعبے کی بہتری اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کسانوں کو آسان اور کم لاگت قرضوں کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ زرعی پیداوار میں اضافے کے لیے کم رقبے والے کسانوں کو عزت و سہولت دینا ہوگی۔ چھوٹے کسانوں کو قرض کے حصول میں سنگین مشکلات درپیش ہیں، جنہیں ختم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ زرعی ترقیاتی بینک کی بہتری کے لیے اصلاحات کا فوری نفاذ یقینی بنایا جائے۔ نجی بینکوں کو بھی اس مہم میں شریک کیا جائے تاکہ وہ آسان شرائط پر زرعی قرضے فراہم کریں۔

مزید پڑھیں: یوم استحصال کشمیر پر صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے خصوصی پیغامات

وزیرِاعظم نے اعلان کیا کہ وہ ہر 3 ہفتے بعد زرعی بینک اور قرضوں کی فراہمی پر جائزہ اجلاس کی خود صدارت کریں گے۔

اجلاس میں وزیراعظم کو زرعی ترقیاتی بینک کی اصلاحات، کارکردگی اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، جبکہ نجی بینکوں کی جانب سے بھی زرعی قرضوں کی فراہمی پر اپنی رپورٹ پیش کی گئی۔

اجلاس میں شریک اہم شخصیات میں رانا تنویر حسین، احد خان چیمہ، محمد علی، بلال اظہر کیانی، عبدالرحمن کانجو، ہارون اختر، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد، افتخار نذیر، مشرف زیدی، احمد عمیر اور دیگر متعلقہ اعلیٰ حکام شامل تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

چھوٹے کسان زرعی شعبہ وزیراعظم شہباز شریف

متعلقہ مضامین

  • رانا ثنا اللہ کی زیرصدارت اجلاس ،سیاحت کے فروغ اور ایوی ایشن سیکٹر کی ترقی بارے جائزہ لیاگیا
  • اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، توانائی کے شعبے کو درپیش چیلنجز بارے جائزہ لیاگیا
  • تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کی ترقی کیلئے منصوبہ بندی کی ضرورت ہے؛ وزیراعظم
  • نوجوانوں کو معاشی ترقی میں کردار کے مواقع دے رہے ہیں، شہباز شریف
  • بڑھتی آبادی معیشت کے لیے چیلنج، نوجوان اور خواتین کو مواقع دیے جائیں، وزیراعظم
  • بڑھتی آبادی اور اسکے مسائل سے نمٹنے کیلئے صوبوں سے مل کر قومی پالیسی بنائی جائے، وزیراعظم
  • مسائل کو زیرِ تجویز لانا، متفقہ حل تلاش کرنا بہترین راستہ ہے: اعظم نذیر تارڑ 
  • نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت پاکستانی امیگریشن، بیرون ملک روزگار اور ٹیکنیکل، ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ پالیسی سے متعلق جائزہ اجلاس
  • چھوٹے کسانوں کے لیے قرضوں کی فراہمی آسان بنائی جائے، وزیرِاعظم شہباز شریف کی ہدایت