بلیو اکانومی پاکستانی معیشت کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگی: وفاقی وزیر خزانہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, November 2025 GMT
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ بلیو اکانومی پاکستانی معیشت کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس 2025 سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، بلیو اکانومی معیشت میں انقلاب برپا کر سکتی ہے، حکومت معیشت میں بنیادی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل کر رہی ہے، بنیادی اصلاحات مستحکم ترقی کیلئے ناگزیر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام کیلئے ڈھائی سال میں ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں، افراط زر اور پالیسی ریٹ میں بڑی کمی آئی ہے، تین گلوبل ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کے معاشی اقدامات کی تعریف کی ہے۔
کراچی، ڈمپر کی ٹکر سے جاں بحق نوجوان کی 4 ماہ قبل شادی ہوئی تھی
محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ تجارت اور معیشت کے استحکام کیلئے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے، کراچی گوادر اور پورٹ قاسم کی بندرگاہوں کو جدید بنانے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، معیشت کی ترقی کیلئے وزارتوں کے درمیان بہترین ہم آہنگی ہے، وزارت خزانہ معاشی استحکام کیلئے ہر ممکن تعاون کرے گی۔
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹ محمد اورنگزیب پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251104-01-24