ہمارے ارکان کو کروڑوں کی پیشکش ہوئی، مگر ہم نے انکار کیا: بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہمارے ارکان کو کروڑوں کی پیشکش ہوئی، مگر ہم نے انکار کیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ سب کچھ قربان کیا، لیکن کمپرومائز نہیں کیا، جن کے بچے، گھر، کاروبار سب متاثر ہوئے، وہ آج بھی پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ تھے، ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ کیسز ختم کرانے اور مراعات لینے والوں سے ہمارا راستہ الگ ہے، پارلیمنٹ کا میدان خالی نہیں چھوڑا، الیکشن ہم سے چرائے گئے، مگر ہم نے پھر بھی ہار نہیں مانی۔
این اے 129ضمنی الیکشن؛کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں کی عبوری فہرست جاری
بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ضرور ملاقات کروں گا، ہم نے مشکل راستہ چُنا، آسان آپشنز کو رد کیا ہے۔
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: بیرسٹر گوہر پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
بیرسٹر گوہر نے بانی کے سابق پرسنل سیکرٹری کی توشہ خانہ کیس میں گواہی مسترد کر دی
پشاور (آئی این پی ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے عمران خان کے سابق پرسنل سیکرٹری انعام اللہ شاہ کی توشہ خانہ کیس سے متعلق گواہی مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں سارے گواہان بے بنیاد اور بوگس ہیں۔