City 42:
2025-08-07@13:29:02 GMT

حکومت کا24 اداروں کی نجکاری کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے 3 مراحل میں 24 سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کر لیا۔

 وفاقی وزیر نجکاری عبد العلیم خان نے تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دیں۔ قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے جواب کے مطابق پہلے ایک سال میں 10 پھر ایک سے تین سال میں 13 اداروں کی نجکاری ہو گی۔

  ایک ادارے کی نجکاری کے لیے 3 سے 5 سال کا آخری مرحلہ ہو گا۔  پہلے مرحلے میں قومی ایئر لائن، روز ویلٹ ہوٹل اور زرعی ترقیاتی بینک کی نجکاری ہو گی۔

ایف آئی اے نے بحریہ ٹاؤن اور ملک ریاض کی کرپشن کے ناقابل تردید ثبوت حاصل کرلیے ؛ وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ

  پہلے مرحلے میں آئیسکو سمیت 3 ڈسکوز کی نجکاری بھی کی جائے گی۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ دوسرے مرحلے میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن، چار جنکوز کی نجکاری کی جائے گی۔

  دوسرے مرحلے میں لیسکو سمیت 6 ڈسکوز کی نجکاری ہو گی۔
 
 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: کی نجکاری مرحلے میں

پڑھیں:

وفاقی حکومت کا ایک لاکھ ٹن چینی امپورٹ کرنے کا ٹینڈر منسوخ کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے ایک لاکھ ٹن چینی امپورٹ کرنے کا ٹینڈر منسوخ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اعلی سرکاری ذرائع نے کہا ہے کہ حکومت امپورٹڈ چینی کے حصول میں کوئی خلاف ضابطہ اقدام نہیں کرے گی اور چینی کی درآمد میں قیمت اور سائز پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ ایک لاکھ ٹن چینی امپورٹ کرنے کا ٹینڈر منسوخ کیا جا رہا ہے، کیوں کہ اس کے ٹینڈر میں چینی کے ریٹ کا سائز معیار کے مطابق نہیں ملا ہے، اور ایک لاکھ ٹن چینی کی امپورٹ کی بولی دینی والی تینوں کمپنیوں سے ڈیل فائنل نہیں ہو سکی۔ذرائع کے مطابق ایک لاکھ ٹن باریک چھوٹی چینی کے لیے 539 اور 567 ڈالر فی ٹن کا ریٹ ملا جو قابل قبول نہیں، جب کہ درمیانی سائز کی چینی کے لیے 599 ڈالر فی ٹن کا ریٹ ملا جو قابل قبول نہیں۔حکومت کے مطابق ایک لاکھ ٹن چینی کے کراچی پورٹ پہنچنے پر کارگو ہینڈلنگ چارجز بھی دینا ہوں گے، چینی کی ان لوڈنگ اور پھر ٹرکوں پر لوڈنگ کے اخراجات بھی دینا پڑیں گے، اور پورٹ سے مارکیٹوں تک پہنچانے کے لیے ترسیلی اخراجات بھی دینا پڑیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی حکومت کا ایک لاکھ ٹن چینی امپورٹ کرنے کا ٹینڈر منسوخ کرنے کا فیصلہ
  • وفاقی حکومت کا 3 مراحل میں 24 سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ
  • امریکی ٹیرف سے متعلق جواب قومی اسمبلی میں پیش
  • وفاقی حکومت کا 24 سرکاری اداروں کی تین مراحل میں نجکاری کا فیصلہ
  • حکومت کا 3 مراحل میں 24 سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ
  • حکومت کا 24 سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ
  • وفاقی حکومت کا 24 سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ
  • جہیز اور دُلہن کے تحائف پر پابندی کیلئے قانون کو مؤثر بنانے کا فیصلہ
  • کشمیر پاکستان کی شہ رگ اور ہماری قومی میراث ہے، وزیراطلاعات