امریکی ٹیرف سے متعلق جواب قومی اسمبلی میں پیش
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
وزیر تجارت جام کمال نے امریکی ٹیرف سے متعلق جواب قومی اسمبلی میں پیش کر دیا۔
وفاقی حکومت نے ٹیرف عائد ہونے سے پاکستان کو ایک ارب ڈالر کا نقصان کی تردید کر دی۔
وفاقی وزیر تجارت نے کہا کہ امریکا نے پاکستان پر ٹیرف 29 فیصد سے کم کر کے 19 فیصد کر دیا ہے، ٹیرف میں کمی سے امریکی مارکیٹ میں پاکستانی مصنوعات کی فروخت میں اضافہ ہو گا۔
قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے عبد العلیم خان نے کہا کہ پہلے ایک سال میں 10 پھر ایک سے تین سال میں 13 اداروں کی نجکاری ہو گی
جام کمال کا کہنا تھا کہ ٹیرف میں کمی سے پاکستان کی ٹیکسٹائل کی برآمدات میں اضافے کا امکان ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے سیکریٹری خزانہ کو بھی ایوان میں طلب کر لیا۔ وزارت خزانہ کے سوالات نہ آنے پر سیکریٹری خزانہ کو طلب کیا گیا ہے۔
ایاز صادق نے کہا کہ اگر گورنر اسٹیٹ بینک کو بھی طلب کرنا پڑا تو کریں گے۔
اسپیکر نے فنانس کمیٹی کے چیئرمین کو بھی سیکریٹری اور گورنر اسٹیٹ بینک کو بلانے کی ہدایات کر دیں۔ انہوں نے وزارت کے جوائنٹ سیکریٹری کو افسرز لابی سے باہر بھجوا دیا۔
ایاز صادق نے کہا کہ پارلیمنٹ کو انتہائی غیرسنجیدہ لیا جا رہا ہے، یہ ناقابل قبول ہے۔
جس پر وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وفاقی سیکریٹریز کی عدم موجودگی پرغیرمشروط معافی مانگتا ہوں۔
اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ انتہائی سخت ایکشن لوں گا اور سیکریٹریز کو سارا، سارا دن یہاں بٹھاؤں گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایاز صادق نے نے کہا کہ
پڑھیں:
اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں جدید ٹیبلٹس کی تنصیب
پنجاب اسمبلی (فائل فوٹو)۔اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کے لیے پنجاب اسمبلی میں ارکان کے لیے جدید ٹیبلٹس انسٹال کر دییے گئے۔
لاہور سے ترجمان پنجاب اسمبلی کےمطابق صوبائی اسمبلی کا اگلا اجلاس پیپر لیس ہو گا، 380 ٹیبلٹس یورپین یونین کے آئی پی 5 پروگرام کے تحت پنجاب اسمبلی کو فراہم کیے گئے۔
ترجمان کے مطابق ایپلیکیشن پی آئی ٹی بی نے محکمہ قانون اور اسمبلی آئی ٹی ٹیم کی مشاورت سے تیار کیا، جو صرف اسمبلی کارروائی کے لیے ہے۔
چوہدری عامر حبیب کے مطابق اس فیصلہ سے گرین انرجی کے تحت توانائی کی بچت بھی ہو گی۔