وفاقی حکومت کا 24 سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت کا 24 سرکاری اداروں کی تین مراحل میں نجکاری کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی وزیر برائے نجکاری عبد العلیم خان نے تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دیں۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق عبد العلیم خان کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کی گئی تفصیلات کے مطابق پہلے ایک سال میں 10، پھر ایک سے تین سال میں 13 اداروں کی نجکاری ہوگی، ایک ادارے کی نجکاری کے لیے 3 سے 5 سال کا آخری مرحلہ ہو گا۔
قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے جواب کے مطابق پہلے مرحلے میں قومی ائیر لائن، روزویلٹ ہوٹل اور زرعی ترقیاتی بینک کی نجکاری ہو گی، آئیسکو سمیت 3 ڈسکوز کی نجکاری بھی پہلے مرحلے میں کی جائے گی۔
2020 میں گرفتاری کے بعد آصف زرداری نے فیض حمید کو کہا تھا کہ وقت بدلتے دیر نہیں لگتی : حامد میر کا کالم میں انکشاف
علیم خان نے بتایا کہ دوسرے مرحلے میں یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن اور چار جنکوز کی نجکاری کی جائے گی۔ لیسکو سمیت 6 ڈسکوز کی نجکاری بھی دوسرے مرحلے میں ہو گی۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: مرحلے میں کی نجکاری
پڑھیں:
ہمارے بجلی بلوں پر دیکھا جائے تو کئی ٹیکسز ادا کررہے ہیں، خواجہ اظہار
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رکن قومی اسمبلی خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ ہمارے بجلی کے بلوں کو دیکھا جائے تو کئی ٹیکسز ادا کر رہے ہیں۔
کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران خواجہ اظہار نے کہا کہ اتنے زیادہ ٹیکس ملک میں کہیں نہیں ہیں، کے ایم سی ٹی ٹیکس بھی بجلی کے بل میں ہم سے لیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میئر کراچی کی صبح ایم کیو ایم سے شروع اور رات ایم کیو ایم پر ختم ہوتی ہے، مرتضیٰ وہاب کی پارٹی میں کچھ ہو تو اس کی ذمے دار بھی ایم کیو ایم ہے۔
ایم کیو ایم رہنما نے مزید کہا کہ نیپرا نے فیصلہ دیا کہ بجلی چوری کی رقم بل دینے والوں سے لیں گے، نیپرا کے فیصلے کے خلاف ہم نے سندھ اسمبلی میں قرار داد منظور کرائی۔
اُن کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی قرارداد کی اسمبلی میں موجود تمام جماعتوں نے تائید کی، کسی جماعت کو ہوش نہیں تھا لیکن یہ کام فوری طور پر ہماری جماعت نے کیا۔