پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سربراہ پاک بحریہ نے آذربائیجان کا سرکاری دورے کے دوران آذربائیجان نیول فورسز کے کمانڈر فرسٹ گریڈ سے ملاقات میں دوطرفہ بحری تعاون اور علاقائی میری ٹائم سکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے آذربائیجان کا سرکاری دورہ کیا، نیول چیف نے دورے کے دوران اعلیٰ عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آذربائیجان نیول فورسز ہیڈکوارٹرز آمد پر سربراہ پاک بحریہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

ایڈمرل نوید اشرف نے آذربائیجان نیول فورسز کے کمانڈر فرسٹ گریڈ کیپٹن شاہین ممدوف سے ملاقات کی، ملاقات میں دوطرفہ بحری تعاون اور علاقائی میری ٹائم سکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایڈمرل نوید اشرف نے مشقوں اور تربیتی تبادلے کے پروگراموں کے ذریعے بحری افواج کے درمیان رابطوں کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

نیول چیف کو آذربائیجان بحریہ کی آپریشنل تیاریوں، تربیت اور آپریشنل سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، سربراہ پاک بحریہ نے آذربائیجان بحریہ کی اسپیشل آپریشنز فورسز کا آپریشنل مظاہرہ دیکھا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق نیول چیف نے آذربائیجان آرمی کے چیف آف دی جنرل اسٹاف کرنل جنرل کریم ولیئیف سے بھی ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک بحریہ کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان بالعموم اور بحری افواج کے درمیان بالخصوص دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کے مطابق نیول چیف کیا گیا

پڑھیں:

 2026ء میں چین کی ڈیزائن کردہ پہلی آبدوز پاک بحریہ میں شامل ہو جائے گی‘ نیول چیف

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251104-01-20

 

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ 2026 ء میں چین کی ڈیزائن کردہ پہلی آبدوزپاک بحریہ میں شامل ہو جائے گی۔ چینی سرکاری میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ مصنوعی ذہانت، بغیرپائلٹ نظام اور الیکٹرانک وارفیئرمیں چین سے تعاون بڑھا رہے ہیں، چینی دفاعی سازو سامان قابلِ اعتماد اور جدید ثابت ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2026ء میں چین کی ڈیزائن کردہ پہلی آبدوزپاک بحریہ میں شامل ہو جائے گی، یہ آبدوز 5 ارب ڈالرمالیت کے 8 ہنگورکلاس آبدوزوں کے معاہدے کاحصہ ہیں جو 2028ء  تک پاکستان کے بیڑے میں شامل ہوں گی۔ نیول چیف کا کہنا تھا کہ 4 آبدوزیں چین اور باقی پاکستان میں اسمبل ہوں گی تاکہ مقامی تکنیکی صلاحیت بڑھائی جاسکے، یہ آبدوزیں بحیرہ عرب اور بحرِ ہند میں پاکستان کی نگرانی اور دفاعی صلاحیت بڑھائیں گی۔

مانیٹرنگ ڈیسک

متعلقہ مضامین

  • عسکری و سیاسی قیادت کا یہ سیٹ اپ ہمیشہ رہنا چاہیے، راناثنا
  • فیفا کے سینئر  نائب صدر پاکستان پہنچ گئے سول، عسکری قیادت سے ملاقاتیں متوقع 
  •  2026ء میں چین کی ڈیزائن کردہ پہلی آبدوز پاک بحریہ میں شامل ہو جائے گی‘ نیول چیف
  • کراچی میں میری ٹائم ایکسپو2025کا افتتاح:سول و عسکری قیادت، بین الاقوامی وفود کی شرکت
  • پاکستان کی پہلی ہانگور کلاس آبدوز آئندہ سال لانچ ہونے کا امکان
  • 2026 میں چین کی ڈیزائن کردہ پہلی آبدوز پاک بحریہ میں شامل ہو جائے گی: نیول چیف
  • 2026 میں چین کی ڈیزائن کردہ پہلی آبدوزپاک بحریہ میں شامل ہو جائے گی: نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف
  • 2026 میں چین کی ڈیزائن کردہ پہلی آبدوزپاک بحریہ میں شامل ہو جائیگی؛ نیول چیف
  • چین میں تیار پہلی ہنگور کلاس آبدوز 2026ء میں پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل ہو جائے گی: نیول چیف
  • پاکستان کی پہلی چینی سب میرین 2026 میں فعال ہو جائے گی