راولپنڈی واقعہ: جرگے کے سربراہ کا شادی شدہ خاتون کو خود قتل کرنے کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
پولیس کا کہنا ہے کہ عصمت اللّٰہ خان نے برادری کے فیصلے پر سدرہ عرب کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے، ملزم سے ایک غیر لائسنس یافتہ کلاشنکوف بھی برآمد کرلی گئی۔فوٹو اسکرین گریب
راولپنڈی میں جرگہ کے حکم پر شادی شدہ خاتون سدرہ عرب قتل کیس میں مزید انکشافات سامنے آگئے ہیں۔
تھانہ پیر ودھائی پولیس نے 19 سالہ سدرہ عرب قتل کیس کے مرکزی کردار عصمت اللّٰہ خان کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کا ایک اور مقدمہ درج کرلیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے مقدمہ پنجاب آرمز آرڈیننس 2015 کے تحت پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا، ملزم عصمت اللّٰہ نے دوران تفتیش اسلحہ لیکر مظفر آباد آزاد کشمیر جانے کا اعتراف کیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ عصمت اللّٰہ خان نے برادری کے فیصلے پر سدرہ عرب کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے، ملزم سے ایک غیر لائسنس یافتہ کلاشنکوف بھی برآمد کرلی گئی۔
راولپنڈی کے علاقے پیرو دھائی میں شادی شدہ خاتون کو قتل کر کے لاش قبرستان لے جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج ’جیو نیوز‘ نے حاصل کر لی۔
جرگے کے سربراہ عصمت اللّٰہ نے انکشاف کیا کہ اس نے جرگے کے فیصلے پر سدرہ کو قتل کیا، ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ مقتولہ اس کی کزن تھی، مقتولہ کو اس کے گھر سے اسلحہ کے زور پر مظفرآباد سے راولپنڈی لایا، برادری کے فیصلے کے مطابق سدرہ عرب کا قتل کیا، لاش قبرستان میں دفن کی۔
ملزم نے اعتراف کیا کہ ملزم صالح محمد، امانی گل وغیرہ بھی اس کے ساتھ تھے، ملزم کی نشاندہی پر آلہ قتل برآمد کرلیا گیا، ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ مقتولہ کے دوسرے شوہر عثمان کے گھر اسلحہ لے کر داخل ہوئے تھے۔
پولیس کے مطابق قتل کا فیصلہ جرگے کے سربراہ عصمت اللّٰہ نے دیا تھا، لڑکی کو 17 اور 18 جولائی کے درمیانی رات گلا دبا کر قتل کرکے دفنایا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عصمت اللّٰہ خان جس نے جرگہ کرکے 19 سالہ سدرہ عرب کے قتل کا فیصلہ سنایا تھا، اس نے اعتراف کیا کہ برادری کے فیصلے کے مطابق سدرہ عرب کا قتل کیا گیا۔
ملزم کی نشاندہی پر پولیس نے وہ کلاشنکوف قبضے میں لی ہے جو سدرہ عرب قتل کیس میں عثمان کو ڈرانے دھمکانے میں استعمال ہوئی تھی، عصمت اللّٰہ کلاشنکوف کا کوئی لائسنس پیش نہیں کر سکا، ملزم نے ناجائز اور بغیر لائسنس اسلحہ کا استعمال کرکے جرم کا ارتکاب کیا ہے۔
خیال رہے کہ مقتولہ سدرہ عرب کو 17 جولائی کو جرگے کے حکم پر گلا دبا کر قتل کیا گیا تھا، مقتولہ سدرہ عرب کو دفن کر کے قبر کے نشانات مٹائے گئے تھے۔
پولیس حکام کے مطابق 19 سالہ لڑکی کی شادی 7 ماہ پہلے جنوری میں ہوئی تھی، مقتولہ کے شوہر ضیاء الرحمٰن نے قتل کے 4 دن بعد 21 جولائی کو ایف آئی آر بھی درج کروائی کہ اس کی بیوی گھر سے بھاگ گئی ہے اور عثمان نامی شخص سے غیر شرعی نکاح کر لیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: برادری کے فیصلے جرگے کے سربراہ شادی شدہ خاتون اعتراف کیا ہ کلاشنکوف کے مطابق عصمت الل قتل کیا قتل کر کیا کہ کو قتل قتل کا
پڑھیں:
راولپنڈی: گھر میں لاکھوں روپے کی چوری کا ڈراپ سین، قریبی رشتہ دار ہی ملوث نکلا
راولپنڈی میں ویسٹریج پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گھر میں ہونے والی چوری کی واردات کا سراغ لگا لیا۔
پولیس کے مطابق چوری کی اس واردات میں 45 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا نقصان ہوا تھا جس میں 9 تولے طلائی زیورات اور 11 لاکھ روپے نقدی شامل تھی۔
تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ مدعی مقدمہ کی اہلیہ کا بھتیجا جو ان کے ساتھ ہی رہائش پذیر تھا اپنے ایک دوست کے ساتھ مل کر اس واردات میں ملوث تھا۔
ویسٹریج پولیس نے جدید ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلیجنس ذرائع استعمال کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے چوری شدہ طلائی زیورات اور نقدی برآمد کر لی۔
سی پی او راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی کی ہدایت پر ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز خان نے برآمد شدہ مال مدعی مقدمہ کے حوالے کیا۔ اس موقع پر مدعی نے راولپنڈی پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے افسران کا شکریہ ادا کیا۔