راولپنڈی:

غیرت کے نام پر شادی شدہ لڑکی کے قتل کیس میں جرگے کے سربراہ کے سنسنی خیز انکشافات سامنے آ گئے۔

پولیس کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ پیرودھائی کے علاقے فوجی کالونی میں جرگے کے حکم پر 21 سالہ سدرہ کے قتل  کے معاملے میں جرگے کے سربراہ عصمت اللّٰہ نے تفتیش کے دوران سننی خیز انکشافات   کیے ہیں۔

ملزم کا دوران تفتیش تینوں ملزمان کے ساتھ برادری کے فیصلے پر سدرہ کو قتل کرکے دفنانے کا اعتراف جرم بھی سامنے آگیا ۔ پولیس نے سدرہ کو کشمیر سے لانے کے لیے استعمال ہونے والی کلاشنکوف رائفل برآمد کرکے عصمت اللّٰہ وغیرہ کے خلاف ایک مزید مقدمہ درج کرلیا ۔ یہ مقدمہ پولیس مدعیت میں ناجائز اسلحہ ایکٹ کے تحت درج کیاگیا  ہے۔

عصمت اللہ نے انکشاف کیا کہ 16 جولائی کو سدرہ گھر سے عثمان نامی لڑکے کےساتھ مظفر آباد چلی گی تھی۔ سدرہ کو لینے کے لیے  اس کے سسر صالح محمد عرف سلیم گل ،  والد عرب گل، امانی گل عرف مانی گل کے ہمراہ گاڑی پر مظفر آباد گئے۔ گاڑی میں کلاشنکوف بھی تھی، جو عثمان کو دکھا کر سدرہ کو واپس لے آئے اور برداری کے فیصلے پر سدرہ کو قتل کرکے لاش چھٹی قبرستان میں دفنا دی ۔
ملزم نے بتایا کہ کلاشنکوف گھر کی پیٹی میں پڑی ہے، برآمد کراسکتا ہوں، جس کے بعد پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر کلاشنکوف برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا  ہے

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سدرہ کو جرگے کے

پڑھیں:

بدین : پسند کی شادی کرنے والا جوڑا جان کے تحفظ کیلیے دربدر

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بدین(نمائندہ جسارت )پسند کی شادی کرنے والے پریمی جوڑے کا رشتیداروں پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے اور کوشش کرنے کا الزام ، تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ ۔بدین کے کڈھن شہر کے قریب گاؤں کھبڑ ملاح کے رہائشی ارشاد ولد فوٹو ملاح اور کراچی کے سچل تھانے کی حدود کی رہائشی تہمینہ دختر غلام محمد ملاح نے حیدرآباد ہائی کورٹ میں پسند کی شادی کرلی ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جوڑے نے بتایا کہ 18 اگست 2025 کو حیدرآباد ہائی کورٹ میں نکاح کے بعد سے وہ رشتہ داروں اور پولیس کی زیادتیوں کا شکار ہیں اور ان کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ تہمینہ ملاح نے الزام لگایا کہ اس کے رشتہ دار مصطفیٰ ملاح، احمد ملاح، محبوب ملاح اور سی آئی اے پولیس اہلکار رمضان ملاح انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں، جبکہ اس کے شوہر ارشاد ملاح کے چاچا غفور اور سوٹ علی شیر پر جھوٹا اغوا کیس سچل تھانے میں درج کروایا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بدین : پسند کی شادی کرنے والا جوڑا جان کے تحفظ کیلیے دربدر
  • شادی کے نام پر کم عمر لڑکی کو گھر سے بھگانے اور ایک ماہ تک زیادتی کرنے والا مشہور ٹک ٹاکر گرفتار
  • کراچی، 15 سالہ لڑکی کا مبینہ اغوا، گرفتار ملزم سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج
  • سسرالیوں نے19سالہ بہو کو زہر دے کر مار ڈالا
  • حیدرآباد: پولیس کی مختلف کارروائیوں میں 3 ملزمان گرفتار
  • لڑکی کے مبینہ اغوا کا ڈرامائی واقعہ
  • محلے دار پر بچوں سے بدفعلی کا مقدمہ درج، ملزم فرار
  • کراچی: موبائل چھیننے والے مجرم کو 27 سال قید کی سزا
  • کراچی میں پڑوسی کی دو کم عمر بچوں سے متعدد باربدفعلی
  • ’آپ سے پاسپورٹ کے لیے شادی کرنا چاہتا ہوں‘، بھارتی شخص کی لڑکی سے دلچسپ گفتگو وائرل