2025-08-07@14:17:58 GMT
تلاش کی گنتی: 10

«ہ کلاشنکوف»:

    راولپنڈی: غیرت کے نام پر شادی شدہ لڑکی کے قتل کیس میں جرگے کے سربراہ کے سنسنی خیز انکشافات سامنے آ گئے۔ پولیس کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ پیرودھائی کے علاقے فوجی کالونی میں جرگے کے حکم پر 21 سالہ سدرہ کے قتل  کے معاملے میں جرگے کے سربراہ عصمت اللّٰہ نے تفتیش کے دوران سننی خیز انکشافات   کیے ہیں۔ ملزم کا دوران تفتیش تینوں ملزمان کے ساتھ برادری کے فیصلے پر سدرہ کو قتل کرکے دفنانے کا اعتراف جرم بھی سامنے آگیا ۔ پولیس نے سدرہ کو کشمیر سے لانے کے لیے استعمال ہونے والی کلاشنکوف رائفل برآمد کرکے عصمت اللّٰہ وغیرہ کے خلاف ایک مزید مقدمہ درج کرلیا ۔ یہ مقدمہ پولیس مدعیت میں ناجائز اسلحہ...
    امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمان نے کہا ہے کہ اپنا دکھ اسلام آباد والوں کو سنانا چاہتے ہیں۔ ہمیں کلاشنکوف نہیں، میڈیسن دو، قلم کتاب دو، ہمارے پاس نہ اسپتال ہیں نہ جامعات ہیں، نہ اسکول ہیں نہ موٹر وے ہیں۔ لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم پُرامن احتجاج کرتے ہیں، پنجاب حکومت سے مذاکرات ہوتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کہا گیا کہ آپ اسلام آباد نہیں جا سکتے، جبکہ حکومت نے پریس کلب کے باہر احتجاج کرنے کی اجازت دی ہے۔ امیر جماعت اسلامی بلوچستان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بلوچستان کی ماں کہتی ہے کہ اس کے بچے کو لاپتہ نہ کرو، حکومت ہماری جان، مال اور عزت کی حفاظت کرے۔...
    — فائل فوٹو امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمان کا کہنا ہے کہ اپنا دکھ اسلام آباد والوں کو سنانا چاہتے ہیں۔ ہمیں کلاشنکوف نہیں، میڈیسن دو، قلم کتاب دو۔ لاہور ہائی کورٹ بار میں انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پُرامن احتجاج کرتے ہیں، پنجاب حکومت سے مذاکرات ہوتے رہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں کہا گیا کہ آپ اسلام آباد نہیں جا سکتے، جبکہ حکومت نے پریس کلب کے باہر احتجاج کرنے کی اجازت دی ہے۔امیر جماعت اسلامی بلوچستان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بلوچستان کی ماں کہتی ہے کہ اس کے بچے کو لاپتہ نہ کرو، حکومت ہماری جان، مال اور عزت کی حفاظت کرے۔ان کا کہنا ہے کہ چیک پوسٹ دیکھ کر بلوچستان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">افغانستان میں اقتدار میں آنے سے قبل میدان جنگ میں متحرک رہنے والے طالبان میں سے کچھ نے مغربی قوتوں کے ساتھ 20 سالہ تنازعے کے بارے میں اپنا نکتہ نظر بیان کرنے کے لیے ہتھیار چھوڑ کر قلم کا سہارا لیا ہے۔مہاجر فراحی نے، جو اب طالبان حکومت کے نائب وزیر اطلاعات و ثقافت ہیں ”میموریز آف جہاد: 20 ایئرز ان آکوپیشن‘‘ یعنی جہاد کی یادیں، قبضے کے 20 سال نامی کتاب لکھی ہے۔ انہوں نے کابل کے وسطی حصے میں موجود اپنے دفتر سے اے ایف پی کو بتایا، ”امریکہ نے اپنے دعوؤں کے برعکس ظالمانہ اور وحشیانہ کارروائیوں کا ارتکاب کیا ہے، ہمارے ملک کو بموں سے تباہ کیا ہے، بنیادی ڈھانچے کو تباہ کیا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 جون 2025ء) امریکہ میں گیارہ ستمبر 2001ء کے حملوں کے بعد امریکی سربراہی میں اتحادی افواج کی طرف سے افغانستان میں لڑی جانے والی جنگ کے بارے میں ڈھیروں کتابیں لکھی گئیں، جن میں سے زیادہ تر مغربی نقطہ نظر بیان کرتی ہیں۔ لیکن اگست 2021ء میںطالبانکے افغانستان میں برسر اقتدار آنے کے بعد کے برسوں میں، طالبان شخصیات کی تحریریں منظر عام پر آ رہی ہیں، جن میں ان کے کارناموں اور ''اسلامی امارت‘‘ کی کامیابیوں کی تعریف کی گئی ہے، جو افغانستان سے متعلق ایک مختلف بیانیہ بنا رہی ہیں۔ ایسے ہی ایک مصنف خالد زدران نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا، غیر ملکیوں نے جو کچھ...
    فوٹو: فائل رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار کے محافظ سے راولپنڈی پولیس نے کلاشنکوف قبضے میں لے لی۔راولپنڈی پولیس نے شاندانہ گلزار کو داہگل ناکے پر روک لیا اور اُن کے محافظ سے کلاشنکوف برآمد کی، جسے بعدازاں قبضے میں لے لیا۔پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی اڈیالہ جیل جانے کی اجازت نہ ملنے پر واپس روانہ ہوگئیں۔
    راولپنڈی: نصیر آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ اسمگلر کو گرفتار بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا۔ راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزم حیدر خان سے ایک کلاشنکوف، ایک رپیٹر گن، 10 پسٹل اور سیکڑوں گولیاں برآمد ہوئیں، ملزم کے زیر استعمال گاڑی بھی قبضہ پولیس میں لے لی گئی۔ نصیرا ٓباد پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران مشکوک گاڑی کو چیک کیا تو اس میں سے اسلحہ برآمد ہوا، ملزم نے کے پی سے اسلحہ لا کر سپلائی کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ ایس پی پوٹھوہار نے ایس ایچ او نصیر آباد اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر، اسلحہ و منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ ...
۱