لاہورہائیکورٹ نے پولیس مقابلے کے خدشے کیخلاف خاتون کی درخواست نمٹا دی
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے پروین بی بی کی جانب سے اپنے بیٹے کے ممکنہ جعلی پولیس مقابلے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ایس پی سی سی ڈی کی رپورٹ کے بعد معاملہ نمٹا دیا۔
(جاری ہے)
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے مقدمے کی سماعت کی۔جمعرات کو سماعت پرعدالتی حکم پر ایس پی ناصر عباس نے عدالت میں رپورٹ پیش کی، جس کے مطابق ملزم نواز قتل کے کیس میں مطلوب تھا اور انٹرپول کے ذریعے بیرون ملک سے گرفتار کیا گیا۔تھانہ ڈی ٹائپ فیصل آباد کے عملے نے ملزم کو عدالت میں پیش کیا، جس کے بعد اسے جیل بھیج دیا گیا۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
این ای ڈی کے لیکچرار کیخلاف کارروائی سے روکنے کے حکم امتناع میں توسیع
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( اسٹاف رپورٹر)این ای ڈی یونیورسٹی کے لیکچرار کی عہدے سے تنزلی و تبادلے کے خلاف درخواست،عدالت نے درخواست گزار کے خلاف تادیبی کارروائی سے روکنے کے حکم امتناع میں آئندہ سماعت تک توسیع کردی۔سندھ ہائیکورت میں درخواست کی سماعت کے موقع پر بورڈ اینڈ یونیورسٹیز کے جانب سے وکالت نامہ جمع کرایا گیا ،وکیل کی جواب جمع کروانے کے لئے مہلت کی استدعا کی گئی۔