اسلام آباد اور لاہور ایئرپورٹس پر خراب موسم کے باعث فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر موسم کی خرابی کے باعث 21 پروازوں کی آمد و روانگی میں تاخیر کا سامنا ہے، جبکہ کراچی سے اسلام آباد آنے والی ایک پرواز کو فیصل آباد ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق ریاض، ابوظہبی، مسقط، باکو اور دوحہ سے آنے والی پروازوں کو اسلام آباد میں لینڈنگ میں دشواری کا سامنا ہے، جس کے باعث ان کی روانگی میں ایک سے 2 گھنٹے کی تاخیر ہو رہی ہے۔

حکام کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی ایک پرواز 4 گھنٹے 30 منٹ کی تاخیر کے بعد دوپہر 12:30 بجے روانہ ہوگی، جبکہ ایک نجی ایئرلائن کی کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز بھی دو گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔

ادھر کوالالمپور سے لاہور کے لیے آنے والی 2 غیر ملکی پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں، جبکہ لاہور ایئرپورٹ پر 7 پروازوں کی آمد و روانگی میں ایک سے ساڑھے نو گھنٹے تک کی تاخیر دیکھنے میں آئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اسلام آباد ایئرپورٹ خراب موسم فلائٹ آپریشن متاثر لاہور ایئرپورٹ ہنگامی لینڈنگ وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسلام ا باد ایئرپورٹ فلائٹ ا پریشن متاثر لاہور ایئرپورٹ ہنگامی لینڈنگ وی نیوز لاہور ایئرپورٹ اسلام آباد کے باعث

پڑھیں:

یورپی ہوائی اڈوں پر سائبر حملہ

یورپی ہوائی اڈوں پر سائبر حملے کے بعد ہیتھرو اور برسلز کے ایئرپورٹ بھی متاثر ہو گئے ہیں جس سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ایک غیر ملکی خبر رساں ادارےکے مطابق چیک اِن اور بورڈنگ سسٹمز فراہم کرنے والے ایک ادارے پر سائبر حملے کے باعث یورپ کے کئی بڑے ہوائی اڈوں، بشمول لندن کا ہیتھرو ایئرپورٹ بھی متاثر ہوا ہے، اس دوران کئی پروازوں میں تاخیر اور جبکہ کچھ منسوخ بھی ہوئیں۔برسلز ایئرپورٹ نے اپنی ویب سائٹ پر بتایا کہ واقعہ جمعہ (19ستمبر) کی رات پیش آیا، جس سے خودکار نظام غیر فعال ہوا، متبادل کے طور پر مسافروں کا مینول چیک اِن اور بورڈنگ کی جا رہی ہے۔
ہیتھرو ایئرپورٹ نے اس حوالے سے بتایا کہ کولنز ایرو اسپیس، جو دنیا بھر کے کئی ہوائی اڈوں پر مختلف ایئرلائنز کو یہ سسٹمز فراہم کرتا ہے، ایک تکنیکی مسئلے سے دوچار ہے جس سے سفر کرنے کے خواہشمند افراد کو ممکنہ تاخیر برادشت کرنی پڑ سکتی ہے۔برسلز ایئرپورٹ اور برلن ایئرپورٹ نے بھی الگ الگ بیانات میں تصدیق کی کہ وہ سائبر حملے سے متاثر ہوئے ہیں۔
کولنز ایرو اسپیس کی پیرنٹ کمپنی آر ٹی ایکس (آر ٹی ایکس) نےکہا کہ اسے مخصوص ہوائی اڈوں پر اپنے سافٹ ویئر میں سائبر حملے کے بعد مسائل کا سامنا ہے تاہم ادارے نے اُن ہوائی اڈوں کے نام ظاہر نہیں کیے۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • عبدالعلیم خان کا مری اسلام آباد ایکسپریس وے کا دورہ، تزئین و آرائش کے کاموں میں تاخیر پر اظہارِ ناراضگی
  • سیلاب کے باعث موٹروے ایم5 تاحال بند، 13 مقامات سے متاثر، مزید پوائنٹس خراب ہونے کا خدشہ
  • پاکستانی ایئرپورٹس سائبر حملے سے محفوظ، فضائی آپریشن معمول کے مطابق جاری ہیں، پی ٹی اے
  • یورپی ہوائی اڈوں پر سائبر حملے،پروازیں متاثر
  • یورپی ہوائی اڈوں پر سائبر حملہ
  • یورپی ممالک کے متعدد ایئرپورٹ سائبر حملے کی زد میں آ گئے کئی پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہو گئیں
  • سائبر حملے سے یورپی ہوائی اڈوں پر بد نظمی، پروازیں تاخیر اور منسوخی کا شکار
  • پی آئی اے کی کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز تاخیر کا شکار
  • دو سال بعد بڑی واپسی: ورجن اٹلانٹک کا پاکستان کے لیے فضائی آپریشن بحال
  • شنگھائی: دنیا کی سب سے طویل 29 گھنٹے کی پرواز کا آغاز