خواجہ آصف کی وزارت سے استعفیٰ بارے چلنے والی خبروں کی تردید
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے وزارت سے استعفیٰ دیئے جانے کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی تردید کر دی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک پیغام میں خواجہ آصف نے لکھا کہ خبر دینے والے نے صرف اپنی خواہشات بیان کی ہیں، میں نے وزارت سے استعفیٰ نہیں دیا۔
معذرت کیساتھ ان صاحب نے اپنی خواھشات اس ٹویٹ میں لکھیں ھیں ۔ حقیقت نہیں pic.
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر یہ خبر سامنے آئی تھی کہ سیالکوٹ کے اے ڈی سی آر کی گرفتاری کے معاملے پر وزیر دفاع نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم شہباز شریف کو بھجوا دیا ہے۔
ظلم و جبر کے بدترین دور میں 5 اگست کی کال پر پاکستانی قوم کا بڑی تعداد میں نکلنا قابل تعریف ہے، عمران خان
یہ بھی واضح رہے کہ خواجہ آصف نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ملک کی آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں جائیدادیں خرید چکی ہے، آدھی سے زیادہ یہ بیوروکریسی شہریت لینے کی تیاری کر رہی ہے، یہ نامی گرامی بیوروکریٹس ہیں، مگر مچھ اربوں روپے کھا کر آرام سے ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہے ہیں۔
خواجہ آصف کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کی، جس کے بعد جہاں لوگ بیوروکریسی پر جہاں تنقید کرتے نظر آئے، وہیں حکومت سے بھی یہ سوال کیا گیا کہ آخر اس نظام کو ٹھیک کرنے کی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے۔
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا ؟
مزید :ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: خواجہ ا صف
پڑھیں:
یومیہ 5 ہزار قدم چلنا الزائمر سے دماغ کو محفوظ رکھ سکتا ہے: تحقیق
امریکا میں کی گئی ایک حالیہ تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ روزانہ 5 ہزار قدم چلنے سے دماغ الزائمر کی بیماری سے محفوظ رہ سکتا ہے۔
تحقیق میں تقریباً 300 معمر افراد کو 14 سال تک فالو کیا گیا، نتائج سے معلوم ہوا کہ جن افراد کے دماغ میں بیٹا ایمائلائڈ نامی پروٹین کی مقدار زیادہ تھی جو الزائمر کی ابتدائی علامت ہے، اگر وہ جسمانی طور پر فعال تھے تو ان میں ذہنی تنزلی کی رفتار کم دیکھی گئی۔
یہ تحقیق 3 نومبر کو نیچر میڈیسن (Nature Medicine) میں شائع ہوئی، جس میں بتایا گیا کہ اگرچہ ورزش سے بیٹا ایمائلائڈ کی مقدار کم نہیں ہوتی، تاہم یہ ٹاؤ (Tau) نامی زہریلے پروٹین کی افزائش کو سست کر دیتی ہے، جو دماغی خلیات کو براہ راست نقصان پہنچاتا ہے۔
ماہرین کے مطابق ہلکی سے معتدل جسمانی سرگرمی بھی واضح فرق پیدا کرتی ہے، روزانہ 5 سے 7 ہزار 500 قدم چلنے والے افراد میں ذہنی صلاحیتوں میں کمی کی رفتار اُن لوگوں کے مقابلے میں آدھی تھی جو زیادہ تر غیر فعال تھے۔
تحقیق سے یہ بھی واضح ہوا کہ 10 ہزار سے زیادہ قدم چلنے سے اضافی فائدہ نہیں ہوتا، یعنی دماغ کی حفاظت کے لیے 5 ہزار قدم روزانہ ہی کافی ہیں۔
تحقیق کی سربراہ ڈاکٹر وینڈی یاو (Dr. Wendy Yau) کا کہنا ہے کہ ہمیں طرزِ زندگی کے اُن عوامل کی اہمیت کو کم نہیں سمجھنا چاہیے جنہیں لوگ خود اپنا کر دماغی صحت کو بہتر بنا سکتے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق اس وقت امریکا میں تقریباً 70 لاکھ افراد الزائمر کے مرض میں مبتلا ہیں اور یہ تعداد 2060 تک دوگنی ہونے کا خدشہ ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ کچھ ادویات جیسے Kisunla اور Leqembi بیماری کی رفتار کو کم کرتی ہیں، تاہم باقاعدہ جسمانی سرگرمی اب بھی الزائمر سے بچاؤ کا ایک مؤثر اور قابلِ عمل طریقہ ہے۔
محققین نے واضح کیا کہ یہ مطالعہ مشاہداتی نوعیت کا تھا، اس لیے یہ ثابت نہیں کرتا کہ چلنے سے الزائمر براہِ راست روکا جا سکتا ہے، مگر یہ ضرور ظاہر کرتا ہے کہ باقاعدہ چہل قدمی دماغی صحت کو بہتر رکھنے اور بیماری کی ابتدائی علامات کو سست کرنے میں مددگار ہے۔