وزیر تجارت جام کمال کا دورہ پاسپورٹ ہیڈ کوارٹرز، مختلف شعبو ں کا معائنہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے پاسپورٹ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ وفاقی وزیر تجارت نے پاسپورٹ ہیڈ کوارٹرز کے مختلف سیکشنز کا وزٹ بھی کیا اور سٹیٹ آف دی آرٹ پاسپورٹ پروڈکشن کے عمل کا جائزہ لیا۔ ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی کی جانب سے جام کمال کو بریفنگ دی گئی۔ وفاقی وزیر کو جدید پاسپورٹ لیمینیشن اور سکیورٹی فیچرز سے متعلق آگاہ بھی کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی جی پاسپورٹس نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں شہریوں کے پاسپورٹ بیگ لاک کو صفر کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
افغان عبوری وزیر خارجہ ملا امیر متقی کا دورہ پاکستان مؤخر
—فائل فوٹوافغان عبوری وزیر خارجہ ملا امیر متقی کا دورہ پاکستان مؤخر کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق افغان عبوری وزیر خارجہ نے آج پاکستان کے سہ روزہ دورہ پر اسلام آباد آنا تھا۔
پاکستانی و افغان سفارتی حکام نے دورہ مؤخر ہونے کی تصدیق کر دی۔
سفارتی ذرائع کے مطابق افغان وزیر خارجہ کا دورہ تکنیکی وجوہات کی بنا پر ملتوی کیا گیا۔
ملا امیر متقی نے یہ دورہ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی دعوت پر کرنا تھا۔
سفارتی ذرائع نے کہا کہ افغان عبوری وزیر خارجہ کے دورے کے لیے نئی تاریخ کا اعلان باہمی مشاورت سے ہو گا۔