حکو مت طبی شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے سہولیات فراہم کر ے گی:مصطفی کمال
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی وزیر برائے قومی صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ حکومت میڈیکل آلات اور ادویات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے ہرممکن سہولیات فراہم کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شینڈون گروپ کے چیئرمین سے ملاقات کے دوران کیا ۔ وفاقی وزیر نے پاکستان میں طبی آلات اور ادویات کی مقامی پیداوار کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت میڈیکل آلات اور ادویات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے ہرممکن سہولیات فراہم کرے گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کے فروغ
پڑھیں:
صدر آصف علی زرداری کی قطر کے وزیراعظم محمد بن عبدالرحمٰن بن جاسم آل ثانی سے دوحہ میں اہم ملاقات
دوحہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قطر کے وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ محمد بن عبدالرحمٰن بن جاسم آل ثانی سے دوحہ میں ملاقات کی۔ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری، خاتونِ اول آصفہ بھٹو اور پاکستان کے سفیر نے بھی شرکت کی۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ، تجارت اور سرمایہ کاری کے امکانات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے اسرائیلی جارحیت کے مقابلے میں قطر کی قیادت کے اقدامات کو سراہا اور فیفا ورلڈ کپ 2022 کے کامیاب انعقاد پر قطری قیادت کو مبارک باد دی۔ قطری وزیراعظم نے حالیہ پاک ،بھارت جنگ میں پاکستانی قوم اور افواج پاکستان کی بہادری کی تعریف کی۔
27 ویں آئینی ترمیم اور نواز شریف سے مشاورت پر سوال ،پرویز رشید نے کیا جواب دیا ؟ جانیے
صدر مملکت نے قطر کو پاکستان میں بالخصوص سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ قطر کے وزیراعظم نے کہا قطر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کا حجم مزید بڑھائے گا۔
مزید :