جان بچانے والی غیر ملکی ادویات سے متعلق حکومت کا اہم فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
حکومت نے جان بچانے والی غیر ملکی ادویات سے متعلق بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ان کی درآمد کی اجازت میں پانچ سال کی توسیع کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ امپورٹرز کے لیے نئی شرائط بھی عائدکر دی گئی ہیں۔
نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے ایک نیا حکم نامہ تیار کیا گیا ہے جس کے تحت عوامی مفاد میں نایاب اور جان بچانے والی ادویات کی درآمد کو مشروط طور پر اجازت دی گئی ہے۔ ان میں کینسر،دل کے امراض اور دیگرناپید ادویات شامل ہیں۔
یہ درآمد ڈریپ (DRAP) کی پیشگی اجازت سے مشروط ہو گی، اور ڈرگز ایکٹ 1976 کے سیکشن 36 کے تحت ایس آر او بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ اس کے تحت سرکاری اور نجی اسپتال مخصوص غیر رجسٹرڈ یا نایاب ادویات صرف علاج کے لیے اسپتال کے اندرونی استعمال کے لیے درآمد کر سکیں گے۔
اہم نکات درج ذیل ہیں:
ادویات کومارکیٹ میں فروخت یا تقسیم کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔
یہ ادویات ریسرچ، کلینیکل ٹرائل یا تجربات کے لیے استعمال نہیں کی جا سکیں گی۔
امپورٹرز کو استعمال کا مکمل ریکارڈ مرتب کرنا ہوگا۔
ادویات کی درآمد صرف ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کوالیفائڈ کمپنیوں سے کی جا سکے گی۔
کسٹم کلیئرنس سے قبل ڈریپ سے سرٹیفکیٹ حاصل کرنا لازمی ہوگا۔
یہ اقدام ملک میں نایاب اور مہنگی ادویات کی دستیابی کو ممکن بنانے اور عوام کو بہتر علاج کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے اٹھایا گیا ۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ، سیلاب زدہ علاقوں میں بحالی آپریشن فوری شروع
پنجاب حکومت نے 27 اضلاع اور 64 تحصیلوں میں متاثرہ 3775 مواضعات میں فوری طور پر فلڈ ریلیف اور بحالی کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں سیلاب متاثرین کے نقصانات کے ازالے اور بحالی آپریشن کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔
ریونیو ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ کے مطابق حالیہ سیلاب سے 63 ہزار سے زائد پکے اور 3 لاکھ سے زائد کچے مکانات متاثر ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سیلاب سے بچاؤ: مریم نواز نے آبی ذخائر کی تعمیر کا تفصیلی جائزہ لینے کی ہدایت کردی
صوبائی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ متاثرہ خاندانوں کے نقصانات کے تعین کے لیے سروے ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی جن میں اربن یونٹ، ریونیو، زراعت اور پاک فوج کے نمائندے شامل ہوں گے۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ہدایت کی کہ سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے آسان اور شفاف طریقہ کار اپنایا جائے۔
اس مقصد کے لیے سروے فارم، موبائل ایپ اور مانیٹرنگ ڈیش بورڈ قائم کیا جائے گا جبکہ وزیراعلیٰ خود ڈیش بورڈ کے ذریعے امدادی کارروائیوں کی نگرانی کریں گی۔
مزید پڑھیں: سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے بلاول بھٹو متحرک، مریم نواز کی عمدہ کارکردگی کا اعتراف
مریم نواز نے متاثرہ علاقوں میں سڑکوں، پلوں اور دیگر انفرااسٹرکچر کی فوری بحالی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ حکومت سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے یکسو ہے۔
’ہمیں دل کھول کر سیلاب متاثرین کی مدد کرنی ہے، ہر فرد کے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا اور کوئی ریلیف سے محروم نہیں رہے گا۔‘
مزید برآں، اجلاس میں سیلاب متاثرین کو امداد کی ترسیل کے لیے زیادہ کیمپ اور پوائنٹس قائم کرنے کی بھی ہدایت کی گئی تاکہ متاثرہ افراد تک بروقت امداد پہنچ سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اربن یونٹ انفرااسٹرکچر پنجاب سروے فارم سیلاب زدگان فلڈ ریلیف کابینہ مانیٹرنگ ڈیش بورڈ مریم نواز شریف موبائل ایپ وزیر اعلی