بانیٔ اور بشریٰ بی بی پر سختیاں بڑھائی جا رہی ہیں: بیرسٹر سلمان صفدر
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
بیرسٹر سلمان صفدر—فائل فوٹو
بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کا کہنا ہے کہ بانیٔ اور بشریٰ بی بی پر سختیاں بڑھائی جا رہی ہیں۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں آج ہم نےدرخواست دی کہ ہم اوپن ٹرائل کے بغیر عدالتی کارروائی کا حصہ نہیں بنیں گے، عدالت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اوپن ٹرائل کے تقاضے پورے ہوں گے۔
بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ توشہ خانہ کیس ایک منفرد کیس ہے، یہ جب ہائی کورٹ میں جاتا ہے تو کیس ہی نہیں لگتا، آج جج صاحب نے جب کارروائی شروع کی تو صرف مجھے اندر جانے کی اجازت ملی، نہ میڈیا کو نہ فیملی کو داخلے کی اجازت ہے۔
پی ٹی آئی وکیل نے یہ بھی کہا کہ پچھلے پندرہ سولہ مہینوں سے ملک میں جو کچھ چل رہا ہے اس کے خلاف سپریم کورٹ میں بار بار درخواستیں آئیں۔
بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ ہائی کورٹ نے اوپن ٹرائل کا طریقہ کار واضح بتایا ہے، عدالت نے آج ہمارے مؤقف کے ساتھ اتفاق کیا، یہ اوپن ٹرائل نہیں، یہ ٹرائل ہائی کورٹ کے احکامات کے منافی چل رہا ہے۔
انہوں نے سوال کیا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ باہر وکلاء کو کیوں روک رہے ہیں؟ عدالت نے آج بغیر کارروائی کے سماعت ملتوی کی، اگر یہ اوپن نہیں ہو گا تو ہم عدالتی کارروائی کا حصہ نہیں بنیں گے۔
بیرسٹر سلمان صفدر کا کہنا ہے کہ پراسیکیوشن کی پوری ٹیم کو اجازت ہے لیکن وکلاء کو اجازت نہیں، بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر سختیاں بڑھائی جا رہی ہیں، بانی نے آج خود عدالت کو کہا کہ سلمان اکرم راجہ میرے فوکل پرسن ہیں، انہیں آنے کی اجازت دی جائے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اوپن ٹرائل پی ٹی ا ئی کہا کہ
پڑھیں:
سپریم کورٹ، پولیس نے عمران خان کی بہنوں کو چیف جسٹس کے چیمبر میں جانے سے روک دیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)پولیس نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کو چیف جسٹس آف پاکستان کے چیمبر میں جانے سے روک دیا۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں اس وقت ہلکی کشیدگی دیکھنے میں آئی جب پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو چیف جسٹس کے چیمبر کی طرف جانے سے روک دیا۔(جاری ہے)
پولیس حکام کے مطابق بغیر اجازت کسی کو بھی آگے جانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
اس موقع پر وکیل سردار لطیف کھوسہ نے مؤقف اختیار کیا کہ علیمہ بی بی سائلہ ہیں اور وہ بانی پی ٹی آئی کا خط چیف جسٹس کو دینا چاہتی ہیں، اس لیے انہیں آگے جانے دیا جائے۔پولیس اہلکاروں نے کہا کہ رجسٹرار آفس کے نمائندوں کی اجازت کے بغیر کسی کو آگے نہیں جانے دیا جا سکتا ،جبکہ چیف جسٹس کی عدالت بھی ختم ہو چکی ہے۔