پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری بیرسٹر سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ  کل احتجاج میں لوگ کیوں نہیں پہنچے، پارٹی میں اس پر بات کروں گا اور اس پر بانی پی ٹی آئی عمران خان سے مشاورت کریں گے۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ ٹو کا ٹرائل مکمل طور پر غیر آئینی اور غیر قانونی ہے، سائفر کیس میں بھی فیملی، میڈیا اور وکلاء کو داخلے سے روک دیا گیا تھا، سائفر کیس کا ٹرائل ہائی کورٹ نے 2 مرتبہ کالعدم قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ کی واضع ہدایات ہیں اگر میڈیا، وکلاء اور فیملی کو داخلہ نہیں دیا جاتا تو یہ اوپن ٹرائل نہیں، 26 ویں ترمیم کے بعد پھر میڈیا، فیملی اور وکلاء کو روکا جارہا ہے، توشہ خانہ ٹو کیس میں میرا وکالت نامہ ہے مجھے بھی روکا گیا ہے۔

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ ہم اس غیر آئینی ٹرائل کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرینگے، جب تک قانون کی اطاعت نہیں ہوگی یہ ٹرائل نہیں چل سکتا، ہمارے سینئر وکیل بیرسٹر سلمان صفدر اندر گئے ہیں وہ یہ نقطہ عدالت کے سامنے اٹھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کل احتجاج میں لوگ کیوں نہیں پہنچے پارٹی میں اس پر بات کرونگا، میں اور محمود خان اچکزئی کل رات11 بجے تک بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے ساتھ چکری انٹرچینج پر موجود رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی کال ہو تو کوئی ایم این اے معقول وجہ سے دور رہ سکتا ہے، احتجاج میں شامل نہ ہونے کی اگر کوئی معقول وجہ نہیں تو اس کا جواب دینا پڑے گا۔

جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی نے کہا کہ کل کے احتجاج کے بارے میں میں نے کہا تھا یہ صوبائی اور مقامی سطح کا ہوگا، میں سمجھتا ہوں کل کا دن بڑی حد تک کامیاب رہا، کل کا احتجاج اسے بہتر ہوسکتا تھا، آئندہ ہوگا۔

سلمان اکرم راجا نے مزید کہا کہ صوبائی و مقامی قیادت کو بتایا گیا تھا وہ خود احتجاج کو ترتیب دیں، لوگ کیوں نہیں نکلے، اس پر بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کرینگے، کل کا احتجاج اچھی کوشش تھی، اس میں مزید بہتری آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ کل کا احتجاج آخری احتجاج نہیں تھا، یہ عمل جاری رہے گا، کل اسپیکر سے ملاقات کے بارے میں کچھ کہنا جلدی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کا فیصلہ بالآخر بانی نے کرنا ہے ان کی اجازت سے ہونگے، موجودہ ماحول میں کوئی مذاکرات نہیں ہوسکتے، جب ایک ایس ایچ او ہائی کورٹ کے احکامات کو نہیں مانتا ایسے میں کیا مذاکرات ہونگے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سلمان اکرم راجا بانی پی ٹی پی ٹی ا ئی کا احتجاج نے کہا کہ

پڑھیں:

بلاول کی ٹوئٹ انتہائی خوفناک، آئین کا بنیادی ڈھانچہ تبدیل کیا جارہا ہے، سلمان اکرم راجا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بلاول بھٹو کی ٹوئٹ سے سامنے آنے والی باتیں انتہائی خوفناک ہیں، سلمان اکرم راجا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کی ٹوئٹ سے سامنے آنے والی باتیں انتہائی خوفناک ہیں۔

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو میں سلمان اکرم راجا نے کہا کہ میری ملاقات سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ نے آج خصوصی احکامات دیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ہائیکورٹ کا آرڈر ایس ایچ او کو واٹس ایپ کیا ہے، آرڈر کی کاپی میرا ایسوسی ایٹ لے کر آرہا ہے۔ جسٹس ارباب صاحب نے ایڈووکیٹ جنرل کو میری ملاقات کے بارے حکم دیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم 27ویں ترمیم کو رد کرتے ہیں، اس اسمبلی کے استحقاق کو رد کرتے ہیں۔ کوئی بھی آئینی ترمیم فارم 47 والی اسمبلی نہیں کرسکتی، بلاول بھٹو کی ٹوئٹ کے ذریعے جو باتیں سامنے آئی ہیں انتہائی خوفناک ہیں۔

سلمان اکرم راجا نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں آئین کے بنیادی ڈھانچے کو تبدیل کیا جارہا ہے، آزاد عدلیہ کے تصور کو ختم کیا جارہا ہے۔ ہم تو اس ترمیم کی بہرحال مخالفت کریں گے، ہم سمجھتے ہیں تمام جماعتوں کو اس کی مخالفت کرنی چاہیے۔

اس سے قبل بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ پابندی کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے جیل حکام کو آج ہی عمران خان سے سلمان اکرم راجا کی ملاقات کرانے کی ہدایت کی۔

عدالتی حکم میں کہا گیا کہ ڈپٹی اٹارنی جنرل اور نمائندہ اسٹیٹ کونسل فون کال پر جیل حکام کو آگاہ کریں۔

عدالت میں پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ ان کی بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہیں، ہدایات لینے کے بعد ہی جواب دے سکتے ہیں، عدالت کے پچھلے آرڈر پر ملاقات نہیں کرنے دی گئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • بلاول کی ٹوئٹ سے سامنے آنے والی باتیں خوفناک ہیں، سلمان اکرم
  • سلمان اکرم کا بیان سن کر حیران ہوں کیسے کوئی شخص اس قدر جھوٹ بول سکتا ہے؟ عمران اسماعیل
  • نہ فارم 47 پر مذاکرات ہوں گے نہ اسٹیبلشمنٹ سے: عمران خان
  • بلاول کی ٹوئٹ انتہائی خوفناک، آئین کا بنیادی ڈھانچہ تبدیل کیا جارہا ہے، سلمان اکرم راجا
  • بلاول بھٹو کی ٹوئٹ سے سامنے آنے والی باتیں انتہائی خوفناک ہیں، سلمان اکرم راجا
  • پاکستان میں آئین کے بنیادی ڈھانچے کو تبدیل کیا جا رہا ہے:بیرسٹر سلمان اکرم 
  • اسلام آباد ہائی کورٹ کا عمران خان اور وکیل سلمان اکرم راجا کی فوری ملاقات کا حکم
  • اسلام آباد ہائی کورٹ کا جیل حکام کو عمران خان سے وکیل کی فوری ملاقات کرانے کا حکم
  • اسلام آباد ہائی کورٹ کا عمران خان سے سلمان اکرم راجا کی آج ہی ملاقات کرانے کا حکم
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا سلمان اکرم راجہ کی بانی سے آج ہی ملاقات کرانے کا حکم