پولیس والے خود ہمیں بتا رہے تھے وہ بانی کیساتھ کھڑے ہیں: علیمہ خان
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
—فائل فوٹو
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ پولیس والے خود ہمیں بتا رہے تھے وہ بانی کے ساتھ کھڑے ہیں۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل کراچی، لاہور اور پشاور میں لوگ نکلے ہیں، کل اڈیالہ جیل آنے سے روکا گیا۔ جیل روڈ پر 400 پولیس والے ٹیئر گیس لے کر کھڑے تھے۔
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ لوگوں کا خوف ٹیسٹ نہ کریں، حکومت کا خوف ٹیسٹ کریں، کوئی بات نہیں، ارکان اسمبلی کل نہیں آئے، دوبارہ آئیں گے، ہمیں خوشی ہے لوگ اپنے حق کے لیے نکلنا چاہتے ہیں۔
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا نورین نیازی اورعظمٰی خان کو آج ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، پہلے چھ چھ لوگوں کو ملاقات کی اجازت دی جاتی تھی پھر2 بہنوں پر لے آئے۔
انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ ٹو کا ٹرائل چھپا کر ہو رہا ہے، یہ ناجائز ٹرائل ہے، یہ چاہ رہے ہیں اس کیس میں بھی جلدی سے سزا دے دیں، فیئر ٹرائل میں فیملی، میڈیا اور وکلاء موجود ہوتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لیڈرز کو نااہل کردیا گیا اور کئی کو سزا ہوئی ہے، الیکشن کمیشن کو جلدی ہے، سب کو نااہل کردیں۔
بانی پی ٹی آئی کی بہن نے یہ بھی کہا کہ اب تو 27ویں اور 28ویں ترمیم بھی آرہی ہے، لوگوں کو دھمکیاں مل رہی ہیں، ہمیں بھی دھمکیاں آرہی ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ایوارڈ شو میں 8 ہزار لوگوں کو دیکھ کر گھبرا گئی تھی: رمشا خان
پاکستانی اداکارہ رمشا خان نے انکشاف کیا ہے کہ میں انٹروورٹ ہوں اور اسٹیج پر پرفارم کرتے ہوئے مجھے انزائٹی محسوس ہوتی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ حالیہ ایوارڈ شو کے دوران 8 ہزار لوگوں کو دیکھ کر میں گھبرا گئی تھی۔
حال ہی میں اداکارہ نے ایک انٹرویو کے دوران اضطراب، بے چینی، گھبراہٹ کے حوالے سے بات چیت کی۔
View this post on InstagramA post shared by Onair Pragency (@onair.pr_agency)
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے اعتراف کیا کہ انٹروورٹ ہونے کی وجہ سے بطور پرفارمر اکثر اضطراب محسوس کرتی ہوں بظاہر لوگوں کو پتہ نہیں چلتا لیکن جب میں اسٹیج پر ہوتی ہوں تو میرے ہاتھ خوف سے کانپ رہے ہوتے ہیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ حالیہ ایوارڈ شو میں شجاع اسد کے ساتھ ڈانس پرفارمنس کے دوران 8 ہزار لوگوں کو دیکھ کر اس حد تک گھبرا گئی تھی کہ میرے ہاتھ پیر نہیں اُٹھ رہے تھے۔
رمشا کا کہنا ہے کہ یہ بہت بڑی خرابی ہے، یہ اچھا احساس نہیں ہے اور مجھے نہیں پتہ کہ اس پر کیسے قابو پاسکتی ہوں۔
واضح رہے کہ حال ہی میں امریکا میں منعقد ہونے والے ایوارڈ شو کے دوران رمشا خان نے ساتھی اداکار شجاع اسد کے ساتھ ڈانس پرفارم کیا تھا جو شدید تنقید کی زد میں آگیا تھا۔ بعض صارفین نے اداکارہ کے ڈانس موو پر انہیں ٹرول بھی کیا تھا۔