یوم آزادی کی آمد: اسلام آباد انتظامیہ نے باجوں کی فروخت پر پابندی عائد کردی
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے یوم آزادی کے قریب آتے ہی باجے فروخت کرنے اور ان کے استعمال پر مکمل پابندی لگا دی ہے۔ اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ نے شہر بھر میں لگائے گئے تمام اسٹالز سے باجے ضبط کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جشن آزادی پر ’باجا‘ بجانا ضروری ہے، ارکان پارلیمنٹ کیا کہتے ہیں؟
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے افسران کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ فوری طور پر فیلڈ میں جا کر ان احکامات پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ جس علاقے سے باجے برآمد ہوں گے، وہاں کے متعلقہ افسر کو جواب دہ ٹھہرایا جائے گا۔
ضلعی انتظامیہ نے حکم دیا ہے کہ یہ کارروائیاں 14 اگست (یومِ آزادی) تک روزانہ کی بنیاد پر جاری رہیں گی تاکہ قانون کی خلاف ورزی کا بروقت سدباب کیا جا سکے۔
واضح رہے کہ یوم آزادی کے موقع پر پاکستان بھر میں نوجوان طبقے کی جانب سے جوش و خروش کا مظاہرہ کیا جاتا ہے، جس میں باجے بجانا، سڑکوں پر ہلا گلا، موٹرسائیکلوں پر ون ویلنگ اور دیگر شور شرابے والے انداز شامل ہوتے ہیں۔ ماضی میں ایسے مظاہر شہریوں کے لیے باعثِ اذیت اور ٹریفک میں رکاوٹ بن چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ’100 روپے کا پودا یا 500 روپے کا باجا؟‘، رمضان چھیپا کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
خصوصاً اسلام آباد جیسے حساس دارالحکومت میں امن و امان قائم رکھنے اور شہری سکون کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہر سال مختلف اقدامات کیے جاتے ہیں۔ باجوں پر پابندی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، تاکہ عوامی مقامات پر غیر ضروری شور و غل سے بچا جا سکے اور قومی دن کو پرامن طریقے سے منایا جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسٹالز اسلام آباد انتظامیہ باجوں کی فروخت پابندی جشن آزادی پاکستان وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسٹالز اسلام ا باد انتظامیہ باجوں کی فروخت پابندی جشن ا زادی پاکستان وی نیوز ضلعی انتظامیہ
پڑھیں:
پی ایس بی نے ویٹ لفٹنگ حکام ، کھلاڑیوں پر پابندیاں عائد کر دیں
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن سے وابستہ متعدد کھلاڑیوں اور عہدیداروں پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ فیصلہ عالمی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (واڈا) اور انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کی جانب سے ’آپریشن جاسمین‘ کے تحت ثابت شدہ اینٹی ڈوپنگ خلاف ورزیوں کے بعد کیا گیا ہے۔
جن افراد پر پابندی عائد کی گئی ہے، ان میں شرجیل بٹ، عبد الرحمن، غلام مصطفیٰ، فرحان مجید، حافظ عمران بٹ (سابق صدر پی ڈبلیو ایف)، عرفان بٹ (کوچ) اور وقاص اکبر (کوچ) شامل ہیں۔
کھلاڑیوں اور کوچز پر ان کی بین الاقوامی پابندیوں کی مکمل مدت تک پابندی برقرار رہے گی۔
مذکورہ عہدیداران کو تمام کھیلوں سے متعلق سرگرمیوں سے 4 سال کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔
یہ فیصلہ فوری طور پر نافذالعمل ہے۔
یہ فیصلہ 2021 سے شروع ہونے والے واقعات کے بعد سامنے آیا ہے، جب متعدد کھلاڑیوں نے ڈوپ ٹیسٹ سے بچنے کی کوشش کی اور بعد میں ان کے ٹیسٹ مثبت آئے۔
اس کے نتیجے میں کئی معطلیاں ہوئیں جنہیں کھیلوں کی ثالثی عدالت نے 2025 کے اوائل میں برقرار رکھا۔
ترجمان پی ایس بی نے بتایا کہ پابندی کے شکار افراد نااہلی کے خاتمے تک کسی بھی قسم کی کھیلوں کی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
اس فیصلے کی نقول آئی او سی، او سی اے، آئی ڈبلیو ایف، اے ڈبلیو ایف، واڈا، آئی ٹی اے، سی اے ایس، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور دیگر قومی و بین الاقوامی اداروں کو ارسال کر دی گئی ہیں۔