WE News:
2026-07-24@08:41:36 GMT

بحریہ ٹاؤن کے خلاف ملک بھر میں کون سے مقدمات زیر سماعت ہیں؟

اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT

بحریہ ٹاؤن کے خلاف ملک بھر میں کون سے مقدمات زیر سماعت ہیں؟

اسلام آباد ہائیکورٹ نے آج نیب کو بحریہ ٹاؤن کی سات جائیدادیں نیلام کرکے ریکوری کرنے کی اجازت دے دی۔ اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے ان جائیدادوں کی نیلامی سے متعلق اپنا حکم امتناع خارج کردیا۔

نیب کے مطابق ملک ریاض اور علی ریاض نے 190 ملین پاؤنڈ مقدمے کی حد میں طے شدہ پلی بارگین ادا نہیں کی۔ بحریہ ٹاؤن جائیدادوں کی فہرست میں راولپنڈی اسلام آباد کے اہم پلاٹس شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کیا بحریہ ٹاؤن سرمایہ کاری کے لیے اب بھی محفوظ ہے؟

جون کے شروع میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے تین مختلف ٹیکس مقدمات میں بحریہ ٹاؤن کے خلاف اور ایف بی آر کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو بحریہ ٹاؤن سے 26.

446 ارب وصول کرنے کا حکم دیا اور اس کے علاوہ دو کارپوریٹ مقدمات میں 9.7 ارب روپے بھی وصول کرنے کا حکم دیا۔

تخت پڑی جنگلات کی زمین پر قبضے کا مقدمہ

راولپنڈی کی ایک احتساب عدالت نے 18 مارچ 2025 کو عدالت سے مسلسل غیر حاضری کی بنیاد پر ملک ریاض اور اُن کے بیٹے علی ریاض کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ یہ مقدمہ موضع تخت پڑی میں جنگلات کی زمین پر قبضے سے متعلق ہے جس میں سپریم کورٹ یہ قرار دے چُکی ہے جنگلات کی زمین بحریہ ٹاؤن کو دینا غیر قانونی تھا۔ اس معاملے میں نیب کی تفتیش اور عدالتی کارروائی ابھی جاری ہے۔

بحریہ ٹاؤن کے خلاف کراچی میں زیر التوا مقدمات

بحریہ ٹاؤن کے خلاف کراچی میں بھی متعدد مقدمات مختلف عدالتوں میں زیرِسماعت ہیں۔

یکم جون کو کراچی کی ایک احتساب عدالت نے ملک ریاض، ان کے بیٹے علی ریاض اور داماد زین ملک کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ یہ مقدمہ بحریہ ٹاؤن کراچی کی جانب سے سرکاری زمین پر قبضے سے متعلق ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم پر کیے جانے والے سروے میں انکشاف ہوا تھا کہ بحریہ ٹاؤن کے پاس معاہدے کے مطابق 16 ہزار 896 ایکڑ زمین ہونی چاہیے تھی، لیکن اس کے پاس قریباً 19 ہزار 931 ایکڑ تھی، یعنی اُنہوں نے 3 ہزار 31 ایکڑ زیادہ قبضہ کر رکھا ہے۔

بحریہ ٹاؤن کراچی کی جانب سے اس زمین کا سروے رکوانے کی درخواست سندھ ہائیکورٹ میں زیرِالتوا ہے جس کی اگلی سماعت 28 اگست کو ہوگی۔

بحریہ ٹاؤن کراچی ہی کے حوالے سے سپریم کورٹ نے مارچ 2019 میں بحریہ ٹاؤن کو 460 ارب روپے جرمانہ کیا لیکن عدم ادائیگی کے باعث نیب ریفرنس پر سماعت جاری ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں زیرِ التوا مقدمات

لاہور ہائیکورٹ میں بحریہ ٹاؤن اور لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مابین زمین کی الاٹمنٹ، بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی پر کئی مقدمات زیرِ سماعت ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بحریہ ٹاؤن انتظامیہ منی لانڈرنگ میں ملوث، ملکی معیشت کو نقصان پہنچایا گیا، عطااللہ تارڑ

پشاور ہائیکورٹ میں مقدمات

پشاور ہائیکورٹ نے گزشتہ سال نومبر میں بحریہ ٹاؤن کی ایف آئی آر ختم کرنے کی درخواست مسترد کردی تھی۔ پشاور کے متھرا پولیس اسٹیشن میں بحریہ ٹاؤن کے خلاف این او سی کے بغیر ہاؤسنگ اسکیم شروع کرنے پر ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بحریہ ٹاؤن ٹیکس مقدمات جائیدادیں نیلامی علی ریاض مقدمات زیرسماعت ملک ریاض وی نیوز

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بحریہ ٹاؤن ٹیکس مقدمات جائیدادیں نیلامی علی ریاض مقدمات زیرسماعت ملک ریاض وی نیوز بحریہ ٹاؤن کے خلاف ہائیکورٹ میں ہائیکورٹ نے بحریہ ٹاو ن میں بحریہ ن کے خلاف ملک ریاض علی ریاض

پڑھیں:

مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 

گوجرانوالہ؍ وزیر آباد؍ پیر محل (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) مبینہ پولیس مقابلوں میں تین ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق  گوجرانوالہ میں پل راجباہ بھروکی چیمہ کے قریب 45 سے زائد مقدمات میں مطلوب خطرناک ڈاکو عدنان عرف دانو بوڑا اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ پیرمحل میں کمالیہ روڈ پر گاؤں 664/5 گ ب کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 خطرناک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر ہلاک ہو گئے۔ ملزم شعیب اور عامر قصبہ چھوٹو رام والی کے رہائشی اور ایک محنت کش کے قتل میں مطلوب تھے۔

متعلقہ مضامین

  • سہیل آفریدی کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر، فریقین کو نوٹس جاری
  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے اینٹی نارکوٹکس فورس کو نئی بھرتیوں سے روک دیا
  • آپریشن سندور کی ناکامی پر بھارتی حکومت کا بیانیہ اپنے ہی شہریوں نے زمین بوس کر دیا 
  • فلک جاوید اور صنم جاوید کےخلاف ٹویٹ کیس کی سماعت ملتوی
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
  • نیب مقدمات کی سماعت کا اختیار وفاقی آئینی عدالت کو منتقل، سپریم کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
  • سپریم کورٹ  نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا
  • پاکستان بحریہ سعودی عرب کی خواہش پر حوثی باغیوں کو کنٹرول کرے گی، ایمبیسیڈر عمران علی
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی