بحریہ ٹاون راولپنڈی کے ہسپتال پر چھاپے میں ایک ارب 12کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کے ثبوت ملے، عطا تارڑ کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
بحریہ ٹاون راولپنڈی کے ہسپتال پر چھاپے میں ایک ارب 12کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کے ثبوت ملے، عطا تارڑ کا دعویٰ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بحریہ ٹاون کرپشن کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، گزشتہ روز وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)کے بحریہ ٹاون راولپنڈی کے ہسپتال پر چھاپے کے دوران ایک ارب 12 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کے ثبوت ملے ہیں۔
ویڈیو بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ملک ریاض اور بحریہ ٹاون کیخلاف کرپشن کیس میں اہم دستاویزات اور ناقابل تردید ثبوت وفاقی تحقیقاتی ادارے نے حاصل کر لیے ہیں، ایف آئی کی تحقیقات میں شواہد اورثبوتوں کے لیے ادارہ کارروائیاں کر رہا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بحریہ ٹاون منی لانڈرنگ اور حوالہ ہنڈی کے لیے سفاری ہسپتال راولپنڈی کو بطور فرنٹ آفس استعمال کر رہا تھا، گزشتہ روز ایف آئی اے نے بحریہ ٹاون کے ہسپتال پر کامیاب چھاپہ مارا، اس دوران گروپ کے عملے نے وہاں موجود ریکارڈ کو آگ لگانے کی کوشش کی، تاہم اس کے باوجود بھی بیشتر ریکارڈ کو قبضے میں لے لیا گیا۔
عطا اللہ تارڑ کے مطابق ہسپتال کے اندر ریکارڈ اور کیش رکھا گیا تھا اور ایمبولینس کو ان دستاویزات اور کیش کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا، ہسپتال میں یہ ریکارڈ اس لیے بھی رکھا گیا تھا کہ کس کو شک نہ پڑے، قبضے میں لیا گیا ریکارڈ غیر قانونی ٹرانزیکشن اور حوالہ ہنڈی کو ثابت کرتا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ حوالہ ہنڈی کے کئی کیسز میں نامزد 2 ملزمان عمران اور قیصر سارا کاروبار چلاتے ہیں، ان دونوں کے چیف فنانس آفیسر (سی ایف او)بحریہ ٹاون عامر رشید سے رابطوں کا بھی انکشاف ہوا ہے اور اس کے شواہد بھی ایف آئی اے نے اپنے قبضے میں لے لیے ہیں، بحریہ ٹاون کے اعلی حکام بھی حوالہ ہنڈی کے ان ملزموں کے ساتھ رابطے میں تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ بہت بڑا منی لانڈرنگ کا ریکٹ چل رہا تھا، جس میں بہت بڑی رقم پاکستان سے باہر بھیجی جا رہی تھی، ایک ارب 12 کروڑ روپے کے ثبوت سامنے آنے کے بعد امید ہے تحقیقات میں مزید رقم بھی سامنے آئے گی۔عطااللہ تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ ابھی تو تحقیقات کی شروعات ہوئی ہیں، جس میں ملک ریاض اور بحریہ ٹاون کے خلاف ثبوت سامنے آئے ہیں، ہسپتال کا سیٹ اپ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچانے کے لیے غیر قانونی طور پر اربوں روپے باہر بھیجے گئے۔
انہوں نے کہا کہ یہ رقم بینکنگ چینل یا قانونی طریقے سے باہر منتقل نہیں ہوئی، انہوں نے سوال اٹھایا کہ ایف آئی اے کے چھاپے کے دوران بحریہ ٹاون کے اسٹاف نے ریکارڈ کو آگ کیوں لگائی؟ اگر اس میں کوئی غیر قانونی چیز نہیں تھی اور ہسپتال میں کوئی غیر قانونی کام نہیں ہو رہا تھا تو اس ریکارڈ کو جلانے کی ضرورت کیوں پیش آئی۔وفاقی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک ریاض اور بحریہ ٹاون غیر قانونی طریقے سے ہنڈی حوالہ کے ذریعے رقم بیرون ملک بھیج رہے تھے، یہ کرپشن کا ایک بہت بڑا ریکٹ ہے، جس میں بہت سے لوگ شامل ہیں اور یہ ان کے جرم کو ثابت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے اس حوالے سے کام کر رہی ہے، مفرور لوگوں کی لوکیشن بھی ملی ہیں ان تک بھی جلد پہنچ جائیں گے، ایسے لوگوں کو کہوں گا خود کو قانون کے حوالے کر دیں، مزید تفصیلات عوام کے سامنے لائیں گے، یہ ریکٹ بہت دیر چل نہیں سکتا، اس حوالے سے مزید کارروائی بھی کی جائے گی۔عطا اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ اربوں روپے ملک سے باہر بھیجے گے، انہوں نے بھاگنے کی بھی کوشش کی، کبھی یہ لوگ مظلومیت کا لبادہ اڑھ لیتے ہیں، ملک کا اربوں روپے کا نقصان ہوا، ان لوگوں کو ہر جگہ پر جواب دینا ہوگا، ملک ریاض اور بحریہ گروپ کے کرپشن میں ہاتھ رنگے ہوئے ہیں، انہوں نے غیر قانونی معاملات کیے اور ہنڈی حوالے میں ملوث رہے۔انہوں نے واضح کیا کہ بحریہ ٹاون کے رہائشیوں کو اس حوالے سیکوئی خطرہ نہیں ہے اور نہ ہی ان کا کوئی معاملہ ہے، رہائشیوں کے حقوق کو خطرہ نہیں ہوگا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم شہبازشریف کا مختلف وزارتوں، ڈویژنز اور اداروں میں وقت کی پابندی نہ کرنے کا سخت نوٹس وزیراعظم شہبازشریف کا مختلف وزارتوں، ڈویژنز اور اداروں میں وقت کی پابندی نہ کرنے کا سخت نوٹس بھارت نے مزید ٹیرف عائد کرنے کا ٹرمپ کا فیصلہ غیر منصفانہ اوربلا جواز قرار دیدیا این اے 129ضمنی الیکشن ، آر او آفس نے حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی واپس کر دیئے چیئرمین سی ڈی اے کا کیپیٹل ہسپتال کا دورہ، مریضوں کیلئے بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے ،حامد یعقوب شیخ سیکرٹری قومی ہیلتھ سروسز، ماجد محسن پنوار جوائنٹ سیکرٹری تخفیف غربت ڈویژن تعینات، نوٹیفکیشن... امریکا کیساتھ کشیدگی میں اضافہ، مودی 7سال بعد چین کا دورہ کریں گے
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کے ہسپتال پر منی لانڈرنگ بحریہ ٹاون ایک ارب کے ثبوت تارڑ کا
پڑھیں:
جدید طریقہ علاج کا آغاز، پنجاب کینسر ٹریٹمنٹ میں جنوبی ایشیا میں سبقت لے گیا
لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز کے کامیاب دورہ چین کی بدولت پنجاب ساؤتھ ایشین ریجن میں کینسر ٹریٹمنٹ میں سبقت لے گیا۔ مریم نواز نے میو ہسپتال میں پاکستان کے پہلے سرکاری کو - ابلیشن سنٹر کا افتتاح کر دیا۔ وزیراعلیٰ نے میو ہسپتال میں سرجیکل وارڈ میںپہلی کو- ابلیشن مشین کا معائنہ کیا۔ پنجاب میں 5 مزید کو۔ابلیشن مشینیں منگوانے کا حکم دیا اور ڈاکٹر اور سٹاف کا پول قائم کرنے کی ہدایت کی۔ مریم نواز نے کو-ابلیشن کے لئے ماسٹر ٹرینرز کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت کی پہلے کو- ابلیشن سنٹرکے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف سے ملاقات کی اور شاباش دی۔ کو- ابلیشن ٹریٹمنٹ کے لئے جانے والے کینسر پیشنٹ سے بات چیت بھی کی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ کو- ابلیشن مشین پر کینسر سیل کو لیکوڈ نائٹروجن کے ذریعے منفی198 ڈگری تک فریز کر کے ڈیڈ کیا جاتا ہے۔ دوسرے مرحلے میں کو- ابلیشن مشین کے ذریعے کینسر سیل کو 83 ڈگری تک ہیٹ اپ کر کے ختم کیا جاتا ہے۔ 60 سے 120منٹ کے آپریشن کے بعد مریض چند ہی گھنٹوں میں چلنے پھرنے کے قابل ہوتا ہے۔ کو- ابلیشن مشین پر ایک مریض کے علاج میں تقریباً16 لاکھ روپے خرچ ہوتے ہیں۔ کو- ابلیشن مشین کے ذریعے جگر، پھیپھڑے اور بریسٹ کینسر کا ابتدائی طور علاج کیا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کو- ابلیشن ٹریٹمنٹ کے بعد صحت یاب ہونے والے پہلے5 مریضوں سے ملاقات کی۔ رانا محمد اصغر اور دیگر مریضوں نے مریم نواز کا شکریہ ادا کیا اور انہیں محسن قرار دیا۔ مریضوں نے کہا کہ مریم نواز نے جو کہا کر کے دکھایا۔ مریم نواز نے کہا ہے کہ کو-ابلیشن کے نئے اور جدید طریقہ کار کے ذریعے کینسر کے مریضوں کا علاج شروع ہونے پر بے حد خوش ہوں۔ پاکستان کے پہلے کو- ابلیشن سنٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ کینسر کے مریضوں کا جلد اور مفت علاج میرا عزم ہے۔ دورہ چین میں چینی حکومت کے دریافت کرنے پر ہیلتھ کو پہلی ترجیح قرار دیا۔ دورہ چین میں نمائش کے دوران کو-ابلیشن مشین دیکھی اور پوری معلومات لیں۔کو-ابلیشن مشین بنانے والی کمپنی سے دورہ چین کے دوران ہی ایم او یو سائن کر لیا۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پنجاب نے پاکستان میںکینسر ٹریٹمنٹ ٹیکنالوجی لانے میں لیڈ لی۔ انڈیا سمیت ریجن کے کسی بھی ہسپتال میں کو-ابلیشن مشین موجود نہیں۔ اگر کینسر کے لاچار مریض پر پیسے خرچ نہیں کرنے تو کہاں خرچ کرنے ہیں؟ کینسر کے مریض کا 100فیصد علاج مفت ہو گا۔ دیگر صوبوں کے ضرورت مند کینسر مریضوں کاعلاج کیا جائے گا۔ نواز شریف کینسر ہسپتال ابھی بن رہا ہے اس لیے فوری طور پر میو ہسپتال میں کو- ابلیشن ٹریٹمنٹ شروع کیا۔ نیا طریقہ علاج ہونے کی وجہ سے کامیابی کا تناسب کا تعین کرنا مشکل ہوتا ہے۔ والدہ کو کینسر کی تکلیف سے گزرتے ہوئے خود دیکھا۔ دورہ چین کے دوران کو-ابلیشن مشین دیکھ کرپنجاب میں لانے کا عہد کر لیا تھا۔ نوازشریف نے کہا کہ کینسر ہسپتال کی تکمیل میں کچھ وقت باقی ہے اس وقت تک کینسر کے مریضوں کا کیا بنے گا۔ 5 کو۔ ابلیشن مشینیں اور لائیں گے جنہیں نشترملتان، راولپنڈی اور3 نواز شریف کینسر ہسپتال میں نصب کریں گے۔ نواز شریف کینسر ہسپتال دسمبر میں فنکشنل ہوگا۔ پہلا یونٹ میں کو۔ ابلیشن سنٹر قائم کریں گے۔ کینسر کے علاج کے لئے تمام سہولتیں اور وسائل مہیا کریں گے۔ ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ پیرا میڈیکل سٹاف کو بھی ٹرینڈ کریں گے۔ پنجاب کے عوام کے لئے تو کھلے ہی ہیں، باقی صوبوں کے عوام بھی اپلائی کر سکتے ہیں۔ پاکستان بالخصوص پنجاب کی عوام کی خدمت کا موقع ملنے پر اللہ کا شکر بجا لاتی ہوں۔ دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہی میرا عزم ہے۔ دوسری جانب مریم نوازکی ہدایت پر مریم اورنگزیب، خواجہ سلمان رفیق، کاظم پیرزادہ، صہیب بھرت، رانا سکندر عظمت پور پہنچ گئے اور اپنی نگرانی میں ٹینٹ، جانوروں کا ونڈہ، راشن، صاف پانی تقسیم کرایا۔ فلڈ ریلیف ٹینٹ سٹی قائم کرنے کا سلسہ جاری ہے اورساتھ ساتھ فلڈ ریلیف ٹینٹ سٹی میں راشن، صاف پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔ ایک طبی معجزہ---پنجاب نے تاریخ رقم کر دی۔ دورہ چین میں میری نظر Hygea کمپنی کی مہلک ٹیومرز کے علاج کی جدید ٹیکنالوجی پر گئی۔ یہ انقلابی طریقہ مائع نائٹروجن سے ٹیومرز کو -180° پر منجمد اور 80° پر گرم کر کے کینسر کے خلیات ختم کرتا ہے جبکہ صحت مند ٹشوز محفوظ رہتے ہیں۔ چین کے دورے کے بعد میں نے طبی جدت آگے بڑھائی اور الحمدللّٰہ پہلی مشین میو ہسپتال میں نصب ہو چکی ہے۔ ہمارے ڈاکٹرز کی ٹیم نے چین میں خصوصی تربیت حاصل کی ہے، ابھی تک خطے کے کسی ملک میں کوابلیشن ٹیکنالوجی دستیاب نہیں -کوابلیشن کی بدولت پنجاب کینسر کے جدید ترین علاج کو اپنانے والا پہلاخطہ بن گیاہے۔