کراچی میں مطلع مکمل ابرآلود، چند علاقوں میں پھوار و بوندا باندی
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد کے بیشتر علاقوں میں مطلع مکمل ابرآلود رہنے کے ساتھ صدر و اطراف کے علاقوں میں پھوار اور بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 3 روز کے دوران مطلع زیادہ تر ابرآلود رہنے کا امکان ہے اور دوران ہلکی بارش، پھوار اور بوندا باندی ہو سکتی ہے۔
شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 تا 32 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ اگلے کئی روز تک سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں فعال رہنے کی توقع ہے۔
اس کے علاوہ، صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران جامشورو، بدین، ٹھٹھہ، سجاول، تھرپارکر میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
گڈو، سکھر اور کوٹری بیراجوں پر پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کا امکان ہے علاقوں میں
پڑھیں:
لاہور کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2025ء) لاہور میں ہلکی بارش اور بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں لکشمی چوک، ایبٹ روڈ، شملہ پہاڑی، ڈیوس روڈ، مال روڈ، سول سیکرٹریٹ، اسلامپورہ، چوبرجی، جیل روڈ، فیروزپور روڈ، مسلم ٹاؤن، گلبرگ، گلشن راوی اور کاہنہ میں بونداباندی ریکارڈ کی گئی۔(جاری ہے)
بارش کے ساتھ چلنے والی ٹھنڈی ہوا نے حبس کی شدت کو کم کر دیا جس سے شہریوں نے سکون کا سانس لیا، گرمی اور گھٹن سے پریشان عوام نے بارش کو قدرت کا انعام قراردیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے مزید بارش کا امکان ہے، شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور بارش کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔