کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
— فائل فوٹو
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں صبح اور رات میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔
کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سےکم درجۂ حرارت 26.
شہر میں سمندری ہوائیں7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 85 فیصد ہے۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی: رینجرز کی خفیہ معلومات پر کارروائی، 5 ملزمان گرفتار
فائل فوٹوکراچی میں رینجرز نے خفیہ معلومات پر کارروائی کر کے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان بھتہ خوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ گرفتار ملزمان میں معاذ، عرفان اللہ شاہ، عبدالغفور عرف لال، کریم اور بلال شامل ہیں۔
ملزمان سے نقلی پستول، چوری شدہ موٹرسائیکل اور بھتے کی پرچیاں برآمد کی گئی ہیں، یہ گروہ لیاری گینگ وار بلال پپو گروپ کے لیے بھتہ وصول کرتا تھا اور مختلف گوداموں، تاجروں اور دکانداروں سے رقم بٹورتا تھا۔
پاکستان رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں...
ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کریم اور بلال نے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی وارداتیں بھی کی ہیں، ملزمان شہریوں کو ڈرانے دھمکانے کے لیے نقلی پستول استعمال کرتے تھے۔
ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، گرفتار ملزمان کو برآمد شدہ سامان کے ہمراہ پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔