دنیا کا سب سے گیلا ترین خطہ کہاں ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
دنیا کا سب سے گیلا ترین خطہ بھارت کی ریاست میگھالیہ (Meghalaya) میں واقع ہے۔
میگھالیہ میں بھی دو مقامات عالمی سطح پر سب سے زیادہ بارش کے باعث مشہور ہیں۔
سب سے پہلا نام موسین رام آتا ہے (Mawsynram)۔ یہ دنیا کا سب سے زیادہ بارش والا گاؤں مانا جاتا ہے۔ اور یہاں اوسط سالانہ بارش تقریباً 11,800 ملی میٹر (تقریباً 12 میٹر) تک ریکارڈ کی گئی ہے۔
اس کے بعد دوسرے نمبر پر چیررا پُنجی کا نام آتا ہے۔ یہ بھی ایک زمانے میں دنیا کا سب سے گیلا مقام کہا جاتا تھا۔ یہاں اوسط سالانہ بارش تقریباً 11,000 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
یہاں اتنی زیادہ بارش کیوں ہوتی ہے؟ تو اس کی وجہ یہ ہے کہ یہاں خلیجِ بنگال سے آنے والے مونسون کے بادل خاسی اور جینتیا پہاڑی سلسلے سے ٹکرا کر بہت زیادہ بارش برساتے ہیں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: دنیا کا سب سے زیادہ بارش
پڑھیں:
بارش نے کرکٹ آسٹریلیا کا کروڑوں کا نقصان کردیا
برسبین میں بارش سے کرکٹ آسٹریلیا کا ایک ملین آسٹریلوی ڈالرز کا نقصان ہوگیا۔
آسٹریلیا اور بھارتی کرکٹ ٹیموں کے درمیان برسبین میں 5 واں ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی نذر ہوگیا، جس کے سبب کرکٹ آسٹریلیا کا پاکستانی رقم کے مطابق تقریباً 18 کروڑ 17 لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے۔
اس میچ میں 6 اوورز سے کم کا کھیل ہوا تھا کہ گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش کے باعث میچ روک دیا گیا جو دوبارہ شروع نہ ہوسکا۔
چھ سے کم اوورز ہونے کے باعث فینز کو ٹکٹس کا مکمل ری فنڈ ملا اور یوں کرکٹ آسٹریلیا کے لیے یہ ایک مہنگی ترین رات ثابت ہوئی۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق میچ میں چونکہ 6 اوورز سے کم کا کھیل ہوا تھا اس لیے فینز مکمل ری فنڈ کے اہل قرار پائے اور اس میچ کے 31 ہزار 74 کرکٹ فینز کو مکمل ری فنڈ ملے گا۔
میچ کے ختم ہونے پر بھارت نے 4.5 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 52 رنز بنائے تھے۔ اس کے علاوہ برسبین میں آسٹریلیا کو مالی نقصان کے ساتھ بھارت سے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی شکست ہوگئی۔
برسبین میں آسٹریلیا کے پاس سیریز برابر کرنے کا موقع تھا تاہم بارش کی وجہ سے میچ ختم ہوا تو بھارت سیریز 1-2 سے جیت گیا۔