شہرقائد میں آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مطلع جزوی ابرآلود ، موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اس وقت موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 88 فیصد ہے۔شہر قائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت  31 سے 33 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت جنوب مغربی ہوائیں 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

ڈی این اے تحقیق پر نوبیل انعام پانے والے جیمس واٹسن آنجہانی ہوگئے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) ڈی این اے تحقیق پر نوبیل انعام پانے والے سائنسدان جیمس واٹسن 97برس کی عمر میں طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔جیمس واٹسن کی موت کی تصدیق کولڈ اسپرنگ ہاربر لیبارٹری کے ترجمان نے کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جیمس بیماری کے بعد 97 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔جیمس واٹسن نے 1953 ء میں فرانسس کرک اور روزالنڈ فرینکلن کی مدد سے ڈی این اے کی ڈبل ہیلکس ساخت کی تحقیقات کی، جو جینیٹکس اور حیاتیات کی بنیاد بنی، اس کے لیے 1962 میں فزیالوجی یا میڈیسن میں انہیں نوبیل انعام ملا۔ اپنی موت سے قبل ایک انٹرویو میں جیمس واٹسن نے بتایا تھا کہ وہ اپنی زندگی میں کچھ اہم کام کرنا چاہتے تھے، وہ سچائی کی کھوج میں تھے اور یہی ان کے زندگی کا مقصد تھا۔جیمز ڈی وی واٹسن 6 اپریل 1928 ء کو شکاگو، الینوائے، امریکہ میں پیدا ہوئے۔ وہ 15 سال کی عمر میں یونیورسٹی آف شکاگو میں داخل ہوئے اور 1947 ئمیں بیچلر ڈگری حاصل کی۔ 1950 میں انڈینا یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی تھی۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • کیا ویرات کوہلی نئے مالکان کے ساتھ بھی آر سی بی کے لیے آئی پی ایل کھیلیں گے؟
  • کراچی میں خنکی بڑھ گئی، درجہ حرارت گرنے کا امکان
  • کراچی میں موسم سرد ہونے لگا، درجہ حرارت میں کمی کی پیش گوئی
  • کیا چارجرز پلگ میں لگے رہنے سے بجلی ضائع ہوتی ہے؟
  • محکمہ موسمیات نے جمادی الثانی 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کی پیشگوئی کر دی
  • دنیائے طب میں انقلاب، جسم میں نصب کمپیوٹر چِپس سے بینائی جزوی بحال
  • محکمہ موسمیات کی جمادی الثانی 1447ھ کے چاند سے متعلق پیشگوئی
  • محکمہ موسمیات نے جمادی الثانی 1447 ہجری کے چاند سے متعلق پیشگوئی کردی
  • ڈی این اے تحقیق پر نوبیل انعام پانے والے جیمس واٹسن آنجہانی ہوگئے
  • لبنان پر جنگ کے بادل پہلے سے کہیں زیادہ گہرے ہیں، صیہونی اخبار کا دعویٰ