نواز شریف جینیوا کے اسپتال میں 7 دن رہنے کے بعد ڈسچارج
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
نواز شریف—فائل فوٹو
مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کو جینیوا کے اسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔
فیملی ذرائع نے بتایا ہے کہ نواز شریف 7 دن اسپتال میں رہے، جہاں ان کا دل کے حوالے سے پروسیجر ہوا۔
لندن نواز شریف اور مریم نواز ایک ہفتے کے دورے پر.
فیملی ذرائع کے مطابق نواز شریف جینیوا کے ہوٹل میں بیٹے حسن نواز اور ڈاکٹر عدنان کے ساتھ موجود ہیں۔
فیملی ذرائع کے مطابق نواز شریف ہر لحاظ سے تندرست ہیں، ان کا علاج اسی سرجن نے کیا جو کئی سال سے ان کا علاج کر رہا ہے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نواز شریف
پڑھیں:
شازیہ مری نے مریم نواز کے بیانات کو تنگ نظر اور تفرقہ پیدا کرنیوالا قرار دے دیا
---فائل فوٹوپاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیانات تنگ نظر اور تفرقہ پیدا کرنے والے ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیانات پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا ہے کہ پاکستان کھوکھلے بیانیے کا متحمل نہیں ہو سکتا، وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو خدمت پر توجہ دینی چاہیے، نہ کہ تفرقہ انگیز باتوں پر۔
انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو ہمیشہ سیلاب متاثرین کی مدد پر فوکس کرتے ہیں، جو لوگ سیلاب متاثرین کے لیے ریلیف مانگ رہے ہیں، وہ سیاست نہیں کر رہے، لوگ اب بھی پانی میں پھنسے ہیں اور مدد کے منتظر ہیں، پیپلز پارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، کھوکھلے بیانات پر نہیں۔
شازیہ مری کا کہنا تھا کہ جو لوگ جوس کے ڈبوں پر اپنی تصویریں لگا رہے ہیں، ٹک ٹاک بنا رہے ہیں اور اسے ریلیف ورک کہتے ہیں، اصل میں وہی سیاست کر رہے ہیں، مسلم لیگ (ن) کی پنجاب حکومت کو دکھاوے کے بجائے خدمت پر توجہ دینی چاہیے، بے گھر سیلاب متاثرین کے لیے ریلیف مانگنا کب سے جرم بن گیا؟
لاہور/ڈی جی خان وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا...
انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے مدد مانگی، چیئرمین پیپلز پارٹی نے پنجاب حکومت کی تعریف کی لیکن وفاقی حکومت سے کہا کہ قدرتی آفت میں اپنا کردار ادا کرے، بلاول بھٹو زرداری نے بجلی کے بلوں میں ریلیف اور زرعی ایمرجنسی کے نفاذ کا مطالبہ کیا۔
شازیہ مری نے کہا ہے کہ ہم شکر گزار ہیں کہ وزیراعظم شہباز شریف نے دونوں مطالبات تسلیم کیے، وزیرِ اعظم شہباز شریف کو فوری طور پر بی آئی ایس پی کے ذریعے کیش امداد کا اعلان کرنا چاہیے، جیسا کہ اُنہوں نے 2022ء میں کیا تھا۔
شازیہ مری کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کو 2022ء میں اور اس سال وزیرِاعظم کے رمضان پیکج کے لیے بی آئی ایس پی کے ذریعے فوری ریلیف ملا۔
شازیہ مری نے وفاقی حکومت سے سوال کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ وفاق فوری ریلیف کے لیے کامیاب سماجی تحفظ کے اس نظام کو کیوں استعمال نہیں کر رہا؟