Jasarat News:
2025-09-28@02:22:25 GMT

کراچی میں گرمی بڑھنے لگی، درجہ حرارت 36ڈگری تک جانے کا امکان

اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر قائد میں کئی ہفتوں سے معتدل موسم کے بعد گرمی نے دوبارہ زور پکڑ لیا ہے اور تیز دھوپ اور صاف مطلع کے باعث حدت اور درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ محسوس کیا جا رہا ہے۔محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق آئندہ 3 روز کے دوران کراچی کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے اور کم سے کم درجہ حرارت 27 سے 28 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔پیش گوئی کے مطابق پہلے پہر شمال مغربی ہوائیں چلیں گی جو بعد ازاں سمندر کی جنوب مغربی سمت سے آنے والی ہوائوں میں تبدیل ہو جائیں گی۔ صبح کے وقت نمی کا تناسب 90 فیصد جب کہ شام کے وقت 65 فیصد تک ریکارڈ ہونے کا امکان ہے، جس سے گرمی کی شدت مزید بڑھ سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں بھی آئندہ دنوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، تاہم بارش کا کوئی امکان ظاہر نہیں کیا گیا۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ گرمی سے بچا کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کا امکان

پڑھیں:

نوکری کا جھانسہ دے کر لائی جانے والی دو لڑکیاں بازیاب

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں انسانی اسمگلنگ اور جبری جنسی استحصال کا ایک اور لرزہ خیز واقعہ سامنے آیا ہے۔ اسپیشل سیکورٹی یونٹ (SSU) اور مددگار 15 کی مشترکہ کارروائی کے دوران فیصل آباد اور اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والی دو نوجوان لڑکیوں کو بازیاب کرایا گیا، جنہیں فیصل آباد سے نوکری کا جھانسہ دے کر کراچی لایا تھا۔پولیس کے مطابق لڑکیوں نے اہلکاروں کے پاس پہنچ کر بتایا کہ ایک شخص انہیں فروخت کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ دونوں کو عائشہ خاتون کراچی لائی، جس نے بعد ازاں انہیں رفیع الدین نامی شخص کے حوالے کردیا۔ لڑکیوں کے مطابق ملزم رفیع الدین پیسے لے کر گزشتہ 10 ماہ سے ان سے جبری جنسی کام کراتا رہا۔اہلکاروں کے مطابق موقع ملنے پر دونوں لڑکیاں گھر سے فرار ہوئیں اور پولیس کے پاس مدد کے لیے پہنچیں۔ انہیں ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد ایئرپورٹ پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔تحقیقات کاروں کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ کراچی میں جاری انسانی اسمگلنگ اور جنسی استحصال کے نیٹ ورکس کی ایک اور مثال ہے۔ اس سے قبل بھی متعدد کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں دیہی یا نواحی علاقوں سے نوجوان لڑکیوں کو روزگار یا شادی کے جھانسے میں لا کر کراچی اور دیگر بڑے شہروں میں فروخت یا جسم فروشی کے دھندے پر مجبور کیا گیا۔گزشتہ برس بھی پولیس نے لیاری اور کورنگی میں کارروائی کے دوران اسی نوعیت کے گروہوں کو بے نقاب کیا تھا، جہاں کم عمر لڑکیوں کو مختلف صوبوں سے لاکر بند کمروں میں قید رکھا گیا اور انہیں بیچنے کی کوشش کی گئی۔سماجی تنظیموں کے مطابق یہ سلسلہ صرف کراچی تک محدود نہیں، بلکہ اندرون سندھ، پنجاب اور بلوچستان سے خواتین و بچوں کو اسمگل کرکے بڑے شہروں میں جبری مشقت اور جنسی استحصال کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ تاہم پولیس اور متعلقہ اداروں کے پاس ان نیٹ ورکس کے خلاف مربوط اور مستقل آپریشن کا فقدان ہے۔ ایسے واقعات کی جڑیں غربت، بے روزگاری اور خواتین کے لیے روزگار کے محفوظ مواقع کی کمی میں پیوستہ ہیں۔ اگر حکومت اور ادارے انسانی اسمگلنگ کے خلاف سنجیدہ اقدامات نہ کریں تو یہ نیٹ ورک مزید مضبوط ہوتا جائے گا۔

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • کراچی، درجہ حرارت 36 ڈگری تک جانے کا امکان
  • نوکری کا جھانسہ دے کر لائی جانے والی دو لڑکیاں بازیاب
  • کراچی کا موسم بدلنے کو تیار، آئندہ دنوں میں پارہ 36 ڈگری تک جانے کی پیشگوئی
  • کراچی میں گرمی بڑھنے لگی، درجہ حرارت 36 ڈگری تک جانے کا امکان
  •  شہرِ قائد میں مرطوب موسم اور جزوی بادل چھائے رہیں گے:محکمہ موسمیات
  • کراچی میں مختلف بخار کے کیسز تیزی سے بڑھنے لگے
  • سندھ کابینہ میں تبدیلی کی تیاریاں،نئے ارکان کو شامل کئے جانے کا امکان
  • عام انتخابات کے ڈیڑھ سال بعد سندھ کابینہ میں تبدیلی کی تیاریاں
  • کراچی میں کل سے درجہ حرارت بڑھنے کا امکان