پاکستان اسٹیل ملز کا جنرل منیجر لوہا چوری کے الزام میں گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی:۔ پاکستان اسٹیل ملز کا جنرل منیجر اسٹورز سے لوہا چوری کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ بن قاسم پولیس نے پاکستان اسٹیل سے قیمتی سامان کی چوری کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ادارے کے افسر کو چوری کے سامان سمیت گرفتار کر لیا ہے۔
بن قاسم پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان اسٹیل کے جنرل منیجر اسٹورز سید سعادت علی کو خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے، ملزم کے قبضے سے چالیس کلو تانبا اور چوری میں استعمال ہونے والی گاڑی برآمد کر لی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم مذکورہ گاڑی کے ذریعے قیمتی سامان خفیہ طور پر باہر منتقل کر کے مختلف گوداموں میں فروخت کرتا تھا۔ پولیس نے ملزم کے زیر استعمال گاڑی کو ضابطے کے تحت تحویل میں لے کر مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سعادت علی کی گاڑی سے چوری شدہ 40 کلو تانبہ برآمد ہوا، برآمد شدہ تانبہ لاکھوں روپے مالیت کا ہے، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔
ملزم اسٹیل ملز کے اےسی ٹی سی ڈپارٹمنٹ میں بطور منیجر کام کر رہا تھا، ملزم تانبہ اور دیگر اسکریپ مختلف گوداموں میں فروخت کرتا تھا جبکہ ملزم سعادت علی پاکستان اسٹیل ملز کے چار محکموں کا جی ایم تھا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاکستان اسٹیل اسٹیل ملز چوری کے
پڑھیں:
محرابپور،محنت کش کا بکری چوری پر احتجاج
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
محراب پور(جسارت نیوز)محنت کش کی بکری چوری، متاثرہ شخص کا قرآن لیکر علاقے کا گشت، پولیس نے اپنے مخبر کو اسلحہ سمیت گرفتار کرنے کا دعوی کر دیا، لاکھا روڈ پولیس تھانہ کی حدود گاؤں حاجی امام بخش میں محنت کش معظم بھٹی کی بیش قیمتی بکری چور چرا کر لے گئے، بکری کی چوری پرمتاثرہ شخص نے قرآن پاک ساتھ لیکر پورے علاقے کا گشت کیااور بکری کی واپسی کا مطالبہ تاحال بکری واپس نہیں ہوئی ہے دوسری طرف ایس ایچ او محراب پور غلام مرتضیٰ گورچانی نے پولیس کیلئے مخبری کرنے والے فرحان عرف کارو سہتو کو اسلحہ سمیت گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے، علاقہ مکینوں کے مطابق پولیس بلاجواز لوگوں کو گرفتار کرکے جھوٹے مقدمے درج کر رہی ہے آج اپنے کی مخبر کو گرفتار کرلیا ہے اعلیٰ احکام نوٹس لیں۔