ننھے سعد کے اغوا سے لیکر قتل تک کی اندوہناک تفصیلات!
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
لانڈھی میں ننھے سعد کے قاتل حسن اور سہیل نے بچے کے اغوا سے لیکر قتل تک کی تفصیلات بتادیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی کے علاقے میں 6 سالہ بچے کے اغوا، زیادتی اور قتل کے کیس کی سماعت ہوئی، جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے دونوں ملزمان کا اعترافی بیان ریکارڈ کرلیا۔
ملزم حسن نے بیان دیا کہ میں گوشت کا کام کرتا ہوں اور 18 ستمبر کو باڑے کے پاس موجود تھا، میرے ساتھ ملزم سہیل بھی موجود تھا، بچہ خالہ کے گھر سے باہر آیا تو سہیل نے اسے چیز دلوائی اور باڑے لے آیا۔
ملزم حسن نے پولیس کوبتایا کہ باڑے میں تھوڑی دیر بچے کو جانور دکھائے اور پھر کمرے میں لے گئے، پہلے سہیل نے بچے سے زیادتی کی اس کے بعد میں نے زیادتی کی، بچے کے ہاتھ پاؤں باندھ کر اوپر کپڑا ڈال دیا تاکہ اس کی آواز نہ نکلے، اس کے بعد سہیل نے بچے کو کمرے سے باہر نکالا اور گلا دبایا۔
ملزم حسن نے کہا کہ سہیل نے بچے کے سر پر بلاک مارا جس سے وہ مرگیا جس کے بعد ہم نے بھوسے کے ڈبہ میں لاش ڈال کر اسے گندی گلی میں پھینک دیا، سہیل گھر سے قالین لیکر آیا اوپر رکھا اور پھر بلاک رکھ دیا، ہمیں لاش کا معلوم تھا اس لئے ورثا کو خود لےکر وہاں گئے۔
ننھے سعد کے دوسرے قاتل ملزم سہیل نے بیان دیا کہ ملزم حسن کے کہنے پر بچے کو باڑے میں لیکر گیا تھا، پہلے میں نے پھر حسن نے بچے سے زیادتی کی، حسن نے بچےکو مارا جس کے بعد گندے نالے میں پھینک دیا، عدالت نے دونوں ملزمان کا اعترافی بیان ریکارڈ کرکے ریکارڈ پر رکھ لیا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
3 ماہ میں نان ٹیکس ریونیو سے حاصل آمدن کی تفصیلات جاری
مالی سال کے پہلے 3 ماہ میں نان ٹیکس ریونیو سے حاصل آمدن کی تفصیلات جاری کردی گئی۔وزارت خزانہ کے مطابق رواں مالی سال نان ٹیکس ریونیو کا مجموعی ہدف 5ہزار147ارب روپے مقرر کردیا گیا۔ پہلے 3ماہ میں ہی نان ٹیکس آمدن 3 ہزار 46 ارب روپے تک پہنچ گئی، گزشتہ سال اسی مدت میں نان ٹیکس آمدن کا حجم 3 ہزار 51 ارب روپے تھا۔رپورٹ کے مطابق 3 ماہ میں پیٹرولیم لیوی سے حاصل آمدن میں تقریبا 110 ارب روپے کا اضافہ ہوا، جولائی تا ستمبر پیٹرولیم لیوی کی مد میں 371 ارب 60 کروڑ روپے وصولی ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ سال اسی مدت میں عوام سے 261 ارب 68 کروڑ روپے پیٹرولیم لیوی وصول کی گئی۔ اس سال پہلے 3 ماہ میں کاربن لیوی کی مد میں بھی 10 ارب 19 کروڑ وصول ہوئے۔وزارت خزانہ کے مطابق جولائی تا ستمبر اسٹیٹ بینک کا منافع 2 ہزار 428 ارب روپے رہا، پاسپورٹ فیس کی مد میں 14 ارب، گیس سرچارج کے تحت 7 ارب 94 کروڑ کی وصولی کی گئی۔صوبائی اور وفاقی سرکاری اداروں نے 27 ارب روپے سے زائد مارک اپ وصول کیا، تیل و گیس کی رائلٹی، پیٹرولیم لیوی، گیس ڈیویلپمنٹ سیس بھی شامل ہے۔