کراچی میں ایف آئی اے کی کارروائی، غیر قانونی ٹریول ایجنٹ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم سے موبائل فون، لیپ ٹاپ، چیک بکس اور اسٹمپس بھی برآمد کی گئیں، ملزم بغیر لائسنس شہریوں سے پاسپورٹ اور بیرون ملک بھجوانے کے نام پر رقوم وصول کر رہا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی ٹریول ایجنٹ کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے صدر کے علاقے میں کارروائی کے دوران انسانی اسگلنگ میں ملوث غیر قانونی ایجنٹ کو گرفتار کیا، گرفتار ملزم دانیال ریان الحرمین کے نام سے غیر رجسٹرڈ ٹریول ایجنسی چلا رہا تھا۔ ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم عمرے ویزے کی آڑ میں شہریوں سے بھاری رقوم وصول کر رہا تھا، اس کے قبضے سے 9 پاسپورٹس اور دیگر سفری دستاویزات برآمد کی گئیں۔
ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم سے موبائل فون، لیپ ٹاپ، چیک بکس اور اسٹمپس بھی برآمد کی گئیں، ملزم بغیر لائسنس شہریوں سے پاسپورٹ اور بیرون ملک بھجوانے کے نام پر رقوم وصول کر رہا تھا۔ ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزم برآمد شدہ پاسپورٹس کے حوالے سے حکام کو مطمئن کرنے میں ناکام رہا، اس حوالے سے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ رہا تھا
پڑھیں:
کراچی، عمرہ ویزے کی آڑ میں اٹلی جانے کی کوشش ناکام، 5 مسافر گرفتار
مسافروں نے سعودی عرب سے مصر، لیبیا اور بعد ازاں غیر قانونی سمندر کے راستے اٹلی جانا تھا، جس کیلئے انہوں نے ایجنٹوں سے فی کس 45 لاکھ روپے میں معاملات طے کئے ہوئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ عمرہ ویزے کی آڑ میں غیر قانونی سمندر کے راستے اٹلی جانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی میں عمرہ ویزے کی آڑ میں غیر قانونی یورپ جانے والے 5 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا، مسافروں میں راحید اللہ، عبدالحمید، عبدالشکور، اسماعیل اور احمد اللہ شامل ہیں۔ مسافروں کا تعلق، بنوں، پشاور، خیبر اور مہمند کے مختلف علاقوں سے ہے، مسافر فلائٹ نمبر PA170 کے ذریعے سے عمرہ ویزے پر سعودی عرب جا رہے تھے۔ امیگریشن کلیرنس کے دوران مسافروں کو مشکوک پایا گیا، ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر پشاور کے مختلف ایجنٹوں سے رابطے میں تھے۔
مسافروں نے سعودی عرب سے مصر، لیبیا اور بعد ازاں غیر قانونی سمندر کے راستے اٹلی جانا تھا، جس کیلئے انہوں نے ایجنٹوں سے فی کس 45 لاکھ روپے میں معاملات طے کئے ہوئے تھے، مسافروں نے ایجنٹوں کو 15 لاکھ روپے فی کس لیبیا پہنچنے پر ادا کرنے تھے۔ مسافروں کو مزید قانونی کارروائی کیلئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اُن سے مزید تفتیش جاری ہے۔