ملتان چونگی میں 13 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد و زیادتی، حنا پرویز بٹ کانوٹس
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
سٹی42: ملتان کے علاقے چونگی میں ایک مالک مکان کی جانب سے 13 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد اور مبینہ زیادتی کا سنگین واقعہ پیش آیا ہے جس پر چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے نوٹس لے لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اقبال ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔
اس حوالے سے حنا پرویز بٹ کا کہنا ہے کہ خواتین و بچیوں کیساتھ بدسلوکی کسی صورت برداشت نہیں ، ملزم کو فوری گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت سزا دلوائی جائے گی۔
ٹیکس ریکوریاں کرنے کے لیے ایف بی آر کی انعامی رقم 50 لاکھ سے 15 کروڑ کرنے کی تجویز
واضح رہے کہ واقعے کی موبائل ویڈیو منظر عام پر آ گئی ہے جس میں لڑکی پر ہونے والے تشدد کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔پولیس کے مطابق ملزم نے متاثرہ لڑکی کو شادی کا جھانسہ دے کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا اور انکار پر اسے تشدد کا نشانہ بناتا رہا۔
متاثرہ لڑکی نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے لیے درخواست جمع کرا دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں اور ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
Currency Exchange Rate Tuesday September 23, 2025
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42 حنا پرویز بٹ
پڑھیں:
کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
شہر قائد کے علاقے مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مواچھ گوٹھ کے نور شاہ محلے میں 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہوا جس کی شناخت جہانگیر کے نام سے کی گئی۔
ایس ایچ او موچکو واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ بچہ گھر کے قریب کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گرا۔
کھلے مین ہول میں گرکر بچے کی ہلاکت پر اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ہوگئے اور واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا۔
مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گرنے سے بچے کی ہلاکت کے بعد علاقہ مکینوں نے بچے کی میت رکھ کر احتجاج کیا اور حب ریور روڈ و ناردرن بائی پاس پر ٹریفک کو بند کردیا۔