بیٹی کی لاش 20 برس فریزر میں محفوظ رکھنے والی ماں گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT
جاپان میں پولیس نے جمعرات کو 75 سالہ خاتون کو گرفتار کیا ہے جس نے اعتراف کیا کہ اس نے اپنی بیٹی کی لاش پچھلے 20 سالوں سے فریزر میں محفوظ رکھی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: 2 بچوں کو قتل کرکے لاشیں برسوں تک سوٹ کیس میں چھپانے والی ماں پر جرم ثابت
پولیس کے مطابق تفتیش کاروں نے منگل کو ٹوکیو کے شمال مشرق میں واقع ایباراکی صوبے میں رہائش پذیر خاتون کییکو موری کے گھر میں ایک ڈیپ فریزر کے اندر ایک بالغ خاتون کی لاش دریافت کی۔
پولیس ترجمان کے مطابق موری نے لاش کی شناخت اپنی بیٹی مکی کو کے طور پر کی جو سنہ 1975 میں پیدا ہوئی تھی اور اب 50 سال سال کی ہوتی۔
ترجمان نے بتایا کہ لاش کی سڑن بڑھ رہی تھی اور موت کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔
موری ایک رشتہ دار کے ہمراہ منگل کو خود پولیس کے پاس گئی اور بتایا کہ وہ لاش کو فریزر میں رکھتی رہی ہے۔
مزید پڑھیے: تیسری بیوی کے ہاتھوں قتل ہونے والے شخص کی لاش کہاں سے ملی؟
جب پولیس نے موری کے ساتھ گھر کا معائنہ کیا تو لاش فریزر کے اندر منہ کے بل گھٹنوں کے بل پڑی ہوئی تھی۔
موری کو لاش کو اس طرح فریزر میں رکھ دینے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ موری نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ گھر میں بدبو پھیل رہی تھی۔
موری کی کئی اولادیں ہیں تاہم پولیس نے یہ نہیں بتایا کہ ان بچوں نے اپی ماں کے حوالے سے کیا بیان دیا۔
مزید پڑھیں: چینی جوڑے کو باکس میں ملنے والی پاکستانی لڑکی نے سوشل میڈیا مداح سے شادی کیوں کی؟
ترجمان کے مطابق موری اپنے شوہر کی اسی ماہ موت کے بعد اکیلی رہ رہی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بیٹی کی لاش ٹوکیو جاپان فریزر میں لاش ماں اور بیٹی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بیٹی کی لاش ٹوکیو جاپان فریزر میں لاش ماں اور بیٹی بتایا کہ کی لاش
پڑھیں:
کراچی میں پولیس مقابلے، 2 زخمی سمیت 3 ملزمان گرفتار
کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 3 ملزمان گرفتار کر لیے گئے، جن میں سے 2 زخمی بھی ہوئے ہیں۔
اورنگی ٹاؤن کے علاقے حوا گوٹھ کے قریب پولیس نے نبیل نامی ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔
جبکہ نیوی کراچی کے بلال کالونی میں بھی مبینہ پولیس مقابلہ ہوا، جس میں علی خان ولد اجمل شاہ اور سلمان خان ولد نصیب گل نامی دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ہوئے۔
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 2 عدد 30 بور پستول اور ایک بغیر نمبر پلیٹ والی موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی ہے۔
موٹر سائیکل کی تفصیلات حاصل کرنے کے لیے سی پی ایل سی سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔ زخمی ملزم علی خان کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے ملزمان کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔