کراچی، میئر مرتضیٰ وہاب کا مختلف علاقوں کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT
فائل فوٹو
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کے ایم سی نے شہر کی 106 سڑکوں پر کام شروع کردیا ہے۔
کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ملیر کالا بورڈ کی سڑک بھی کے ایم سی نے تعمیر کی، کھوکھرا پار تک سڑک ہم نے بنوائی۔
انہوں نے کہا کہ ماڈل کالونی کی سڑک کے ایم سی تعمیر کررہی ہے۔ پریڈی اسٹریٹ کا کام آج مکمل ہوگا، شارع فیصل کے کچھ حصوں پر بھی کام ہوگا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مضافات کی اندرونی سڑکوں پر بھی ترقیاتی کام جاری ہے۔دو ماہ میں شہر کی تمام سڑکوں کی بحالی کا کام مکمل کریں گے۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی والوں کو جواب دہ ہوں، شفافیت پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
میئر کراچی نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کو پیغام ہے اسلام آباد سے کام نہیں ہوں گے۔ وزیر اعظم شہباز شریف ایک رات نہیں بلکہ کئی دن کراچی آئیں، وزیراعظم کراچی کے لیے فراخدلی دکھائیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کردی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں جمعے کے روز موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم بعض بالائی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی گئی ہے، سیلاب متاثرہ سندھ اور پنجاب میں رواں ہفتے موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش متوقع ہے جب کہ اسلام آباد اور گردونواح میں آج رات بارش کا 40 فیصد امکان ہے۔ جمعہ کے روز اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہے گا، خیبر پختونخوا میں آج رات تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے جب کہ بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، پنجاب میں آج رات بارش کا امکان ہے، جمعہ کے روز پنجاب بھر میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا جب کہ گلگت بلتستان میں بارش جب کہ کشمیر میں خشک موسم متوقع ہے۔