میرے ساتھ ہوٹل کی لابی میں تصویر بنائی گئی، اس خاتون کو نہیں جانتا، خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
وزیر دفاع خواجہ آصف : فائل فوٹو
وزیر دفاع خواجہ آصف نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں اپنے ساتھ تصویر میں نظر آنے والی خاتون سے متعلق ایک مرتبہ پھر وضاحت کردی۔
جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ میرے ساتھ ہوٹل کی لابی میں تصویر بنائی گئی لیکن میں اس خاتون کو نہیں جانتا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ بہت سارے لوگ ملتے ہیں اور ساتھ تصویر بھی بناتے ہیں، پاکستان واپس آکر اس معاملے سے متعلق انکوائری کروں گا۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے وفد میں ڈاکٹر شمع جونیجو کی موجودگی پر وضاحت پیش کر دی۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں بہتری خوش آئند ہے، ابھی بہت ساری چیزیں ہورہی ہیں اس وقت ان پر بات کرنا مشکل ہوگا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ پاک بھارت جنگ روکنے میں امریکی صدر نے کردار ادا کیا، جنرل اسمبلی کے اجلاس میں صدر ٹرمپ نے 42 ویں بار پاک بھارت جنگ روکنے کا ذکر کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: خواجہ ا صف نے کے اجلاس میں دفاع خواجہ کہا کہ
پڑھیں:
راولپنڈی میں ہوٹل سے سرکاری ادارے کے اہلکار کی پھندا لگی لاش برآمد
تھانہ نیو ٹاؤن کے ہوٹل سے سرکاری ادارے کے اہلکار کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق سندھ سے تعلق رکھنے والے کاشف علی نے ہوٹل کا کمرہ بک کرایا تھا، کافی وقت گزرنے پر کمرے سے جواب نہ ملنے پر ہوٹل انتظامیہ نے پولیس سے رجوع کیا۔
پولیس پہنچنے پر کمرہ کھولا گیا تو اندر سے کاشف علی کی پھندا لگی نعش ملی، پولیس نے فرانزک شواہد اکٹھے کرکے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی۔