Daily Sub News:
2025-09-27@20:43:24 GMT

خواجہ آصف کے پیچھے بیٹھی خاتون کون ہیں؟ پتا چل گیا

اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT

خواجہ آصف کے پیچھے بیٹھی خاتون کون ہیں؟ پتا چل گیا

خواجہ آصف کے پیچھے بیٹھی خاتون کون ہیں؟ پتا چل گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 September, 2025 سب نیوز

نیویارک (سب نیوز )اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں تقریر کے دوران وزیر دفاع خواجہ آصف کے پیچھے بیٹھی خاتون کا نام ڈاکٹر شمع جونیجو ہے اور ان کا تعلق برطانیہ سے ہے۔ڈاکٹر شمع جونیجو برطانیہ میں ایک تھنک ٹینک سے وابستہ ہیں اور ان کا وزارت خارجہ یا پاکستان کی کسی دیگر وزارت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ڈاکٹرشمع جونیجو وزیراعظم شہبازشریف کے ساتھ وفد میں شریک تھیں اور انہیں وفد میں شامل کرنے کی ممکنہ طور پر منظوری بھی وزیراعظم ہی نے دی تھی۔ تاہم یہ واضح نہیں کہ انہیں وزیر دفاع خواجہ آصف کے پیچھے بیٹھنیکی بھی اجازت دی گئی تھی یا نہیں۔وزیر دفاع خواجہ آصف کو اس حوالے سے چھبتے ہوئے سوالات کا سامنا تھا کہ ان کے پیچھے بیٹھی خاتون کون ہیں؟ جس پر خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر وضاحتی بیان جاری کیا تھا۔

خواجہ آصف نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ وزیراعظم مصروف تھے اس لیے ان کی جگہ میں نے سلامتی کونسل میں یہ تقریر کی تھی، یہ خاتون یا کس نے میرے پیچھے بیٹھنا ہے، دفتر خارجہ کی صوابدید و اختیار تھا اور ہے، فلسطین کے مسئلے کے ساتھ میرا 60 سال سے جذباتی لگا اور کمٹمنٹ ہے۔

وزیر دفاع نے لکھا کہ ابو ظبی بینک میں ملازمت کے دوران فلسطینی دوست اور کولیگ بنے اور آج بھی ان کے ساتھ رابطہ ہے، غزہ سے متعلق میرے خیالات واضح ہیں اور میں ان کا برملا اظہار کرتا ہوں۔انہوں نے مزید لکھا کہ اسرائیل اور صیہونیت پر میرے خیالات نفرت کے سوا اور کچھ نہیں، یہ خاتون کون ہیں اور وفد میں ہمارے ساتھ کیوں ہیں اور ان کو میرے پیچھے کیوں بٹھایا گیا، ان سوالوں کا جواب دفتر خارجہ ہی دے سکتا ہے۔

خواجہ آصف نے مزید لکھا کہ میرے لیے مناسب نہیں کہ ان کی (دفتر خارجہ) جانب سے جواب دوں، میرے ٹوئٹر (ایکس) اکانٹ کی ہسٹری اس بات کی شہادت ہیکہ میرا فلسطین کے ساتھ رشتہ ایمان کہ حصہ ہے۔وزارت خارجہ نے خواجہ آصف کی ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے واضح کیا تھا کہ متعلقہ شخصیت اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے لیے پاکستان کے اس آفیشل وفد کا حصہ نہیں ہے جسے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے منظور کیا اور نا ہی وزیر دفاع کی تقریر کے دوران متعلقہ خاتون کو وزیر دفاع کے پیچھے بیٹھنے کی منظوری وزیر دفاع نے دی تھی۔

تاہم اب جیونیوز نے ایک اہم سفارتی ذرائع سے تصدیق کی ہیکہ متعلقہ خاتون ڈاکٹر شمع جونیجو ہیں، جو وزیراعظم شہباز شریف کے وفد میں شامل تھیں۔ وہ برطانیہ میں پاکستان ہائی کمیشن کی تقاریب میں بھی اکثرمدعو ہوتی ہیں اور اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرحکومت خیبرپختونخوا صوبے میں آپریشن کی حامی نہیں، گنڈاپور کا پشاور میں جلسے سے خطاب حکومت خیبرپختونخوا صوبے میں آپریشن کی حامی نہیں، گنڈاپور کا پشاور میں جلسے سے خطاب سی پیک فیز 2 کا آغاز، بلوچستان میں معدنیات راہداری قائم کی جائے گی، وفاقی وزیر پاکستان اور بھارت کتنی بار فائنلز میں ٹکرائے اورکس کا پلڑا بھاری ہے؟ بھارت پراکسیز کے ذریعے خطے میں بدامنی پھیلا رہا: پاکستان کا یواین میں دو ٹوک جواب جو آنا چاہے آئے جو نہ آنا چاہے نہ آئے، کسی کی پروا نہیں، سلمان آغا کا ہینڈ شیک تنازع پر دوٹوک موقف ایشیا کپ فائنل میں بھارت کو کیسے شکست دینی ہے؟ ٹیم نے پلان بنالیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کے پیچھے بیٹھی خاتون خواجہ آصف کے پیچھے خاتون کون ہیں

پڑھیں:

بھارت پہ فتح، سعودیہ سے معاہدہ اور پاک امریکہ تعلقات میں بے مثال پیش رفت، خواجہ آصف

فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے بیان جاری کیا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت پہ فتح، سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ اور پاک امریکہ تعلقات میں بے مثال پیش رفت ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2025 کامیابیوں سے بھرپور سال ہے الحمدوللّٰہ۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے مزید کہا کہ یہ ھائبرڈ نظام کی پارٹنر شپ کی کامیابیوں کا تسلسل ہے۔ اللّٰہ اکبر۔

متعلقہ مضامین

  • میرے ساتھ ہوٹل کی لابی میں تصویر بنائی گئی، اس خاتون کو نہیں جانتا، خواجہ آصف
  • سلامتی کونسل میں خواجہ آصف کے پیچھے بیٹھی خاتون کون؟ وزیر دفاع کے بیان پر وزارت خارجہ کی وضاحت
  • خواجہ آصف کے پیچھے بیٹھی اسرائیل نواز خاتون کا معاملہ، دفتر خارجہ کا بیان آ گیا
  • اقوام متحدہ اجلاس میں وزیر دفاع کے پیچھے بیٹھی خاتون پر دفتر خارجہ کی وضاحت
  • اقوام متحدہ کے اجلاس میں خواجہ آصف کے پیچھے بیٹھی خاتون کے بارے میں دفتر خارجہ کا باضابطہ جواب آ گیا
  • اقوام متحدہ اجلاس؛ وزیر دفاع کے پیچھے بیٹھی خاتون سے متعلق دفتر خارجہ کی وضاحت
  • امریکا پاکستان سے کوئی مطالبہ نہیں کر رہا ہے، خواجہ آصف
  • خواجہ آصف کا سلامتی کونسل میں پیچھے بیٹھی خاتون کے حوالے سے وضاحت
  • بھارت پہ فتح، سعودیہ سے معاہدہ اور پاک امریکہ تعلقات میں بے مثال پیش رفت، خواجہ آصف