گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان این ڈی ایم اے کی جانب غزہ اور فلسطین کے مسلمانوں کے لئے امدادی جہاز روانہ کرنے لاہور ائیر پورٹ پہنچ گئے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ 23کھیپ روانہ کی ہیں مجموعی طور پر 2ہزار 2227ٹن امدادی سامان روانہ کیا جاچکاہے۔ غزا کو بروقت سامان کی فراہمی پر این ڈی ایم اے نے بھرپور کرداد ادا کیا ہے۔ امدادی سامان میں کپڑے، ادویات،خشک راشن اور کھانے پینے کی اشیاء تھیں۔ غزہ اور فلسطین کے مظلوم مسلمان ہمارے بھائی ہیں۔ اسرائیل دنیا میں امن کیلئے خطرہ بن چکا ہے۔فلسطین کے معصوم بچوں اور بے گناہ انسانیت کو روزانہ کی بنیاد پر شہید کیا جا رہا ہے.

اقوام متحدہ اسرائیلی دہشت گردی کا سختی سے نوٹس لے۔ تمام اسلامی ممالک کو مل کر فلسطین کا ساتھ دینا ہوگا۔ اسرائیل غزہ اور فلسطین کے شہری علاقوں میں بمباری کر کے انسانی اصولوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: فلسطین کے

پڑھیں:

وزیراعظم اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلیے لندن سے نیو یارک روانہ

لندن:

وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں شرکت کے لئے لندن سے نیویارک روانہ ہوگئے۔

سرکاری میڈیا کے مطابق لندن کے لیوٹن ائیرپورٹ پر برطانیہ میں تعینات پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل اور سفارتی عملے نے وزیراعظم کو الوداع کہا۔

وزیراعظم اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس سے خطاب کریں گے۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم کی کئی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • جماعت اسلامی کا یکم سے 7 اکتوبر تک اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف ’ملین مارچ‘، فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اعلان
  • وزیراعظم اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلیے لندن سے نیو یارک روانہ
  • فلسطین کو اقوام متحدہ کی رکنیت دی جائے: چین کی عالمی برادری سے اپیل
  • اسرائیل دنیا میں امن کیلئے خطرہ بن چکا ہے، گورنر پنجاب
  • ٹنڈوالٰہیار،مرکزی مسلم لیگ کا سیلاب متاثرین کیلیے امدادی سامان روانہ
  • این ڈی ایم اے نے سیلاب متاثرین کیلئے ایک ہزار خیمے خانیوال روانہ کردیے
  • سیلاب متاثر ین کیلئےامدادی آپریشن ،این ڈی ایم اے نے مزید امدادی سامان روانہ کر دیا
  • سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی آپریشن جاری، مزید سامان روانہ
  • حیدرآباد:مرکزی مسلم لیگ کا متاثرین سیلاب کیلیے امدادی سامان روانہ