اسرائیل دنیا میں امن کیلئے خطرہ بن چکا ہے، گورنر پنجاب
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ فلسطین کے معصوم بچوں اور بے گناہ انسانیت کو روزانہ کی بنیاد پر شہید کیا جا رہا ہے، اقوام متحدہ اسرائیلی دہشت گردی کا سختی سے نوٹس لے، جبکہ تمام اسلامی ممالک کو مل کر فلسطین کا ساتھ دینا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے این ڈی ایم اے کی جانب غزہ اور فلسطین کے مسلمانوں کیلئے امدادی جہاز لاہور ائیرپورٹ سے روانہ کیا۔ گورنر پنجاب نے وزیراعظم اور این ڈی ایم اے کا شکریہ ادا کیا۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھاکہ 23 کھیپ جا چکی ہیں، مجموعی طور پر 2ہزار 227 ٹن سامان روانہ کیا جا چکا ہے، جبکہ غزہ کو بروقت سامان کی فراہمی پر این ڈی ایم اے نے بھرپور کرداد ادا کیا ہے۔ گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ امدادی سامان میں کپڑے، ادویات،خشک راشن اور کھانے پینے کی اشیاء ہیں جو کہ غزہ اور فلسطین کے مظلوم مسلمان بھائیوں کیلئے بھیجوائی گئی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل دنیا میں امن کیلئے خطرہ بن چکا ہے، فلسطین کے معصوم بچوں اور بے گناہ انسانیت کو روزانہ کی بنیاد پر شہید کیا جا رہا ہے۔ گورنر سردار سلیم حیدر نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ اسرائیلی دہشت گردی کا سختی سے نوٹس لے، جبکہ تمام اسلامی ممالک کو مل کر فلسطین کا ساتھ دینا ہوگا، کیونکہ اسرائیل غزہ اور فلسطین کے شہری علاقوں میں بمباری کرکے انسانی اصولوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گورنر پنجاب فلسطین کے
پڑھیں:
سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی آپریشن جاری، مزید سامان روانہ
فائل فوٹوقومی آفات سے نمٹنے کے ادارے (این ڈی ایم اے) نے کہا ہے کہ پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں اور مزید سامان متاثرہ اضلاع کو بھیج دیا گیا ہے۔
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق خانیوال کے متاثرین کے لیے پی ڈی ایم اے پنجاب کو ایک ہزار خیمے فراہم کیے گئے ہیں، اس کے علاوہ سکھر سے 13 ٹرکوں پر 670 خیمے روانہ کیے گئے، این ڈی ایم اے کے اسلام آباد ویئر ہاؤس سے بھی 5 ٹرکوں کے ذریعے 330 خیمے خانیوال روانہ کیے گئے ہیں۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے سندھ میں اربن فلڈنگ سے متعلق الرٹ جاری کردیا ہے۔
متاثرہ علاقوں میں کمبل، خیمے، مچھر دانیاں، واٹر فلٹریشن پلانٹ، رضائیاں، فولڈنگ بیڈز اور 17 کشتیاں بھی فراہم کی گئی ہیں۔
ترجمان کے مطابق این ڈی ایم اے اب تک پنجاب کے سیلاب متاثرین کے لیے مجموعی طور پر 36 ہزار خیمے فراہم کرچکا ہے۔