چارلی کرک کی اہلیہ نے شوہر کے قاتل کو معاف کرنے کا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
امریکی سماجی کارکن چارلی کرک کی اہلیہ، ایرِیکا کرک نے اپنے شوہر کے قاتل کو معاف کرنے کا اعلان کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ ان کے شوہر کی زندگی کا مقصد نوجوانوں کی زندگیاں بچانا اور انہیں مثبت سمت میں لے جانا تھا۔
چارلی کرک کو 10 ستمبر کو یوٹاہ یونیورسٹی کیمپس میں ایک عوامی مباحثے کے دوران 22 سالہ ٹائلر رابنسن نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔
چارلی کرک کی یاد میں اریزونا کے ایک اسٹیڈیم میں منعقدہ تقریب میں 63 ہزار سے زائد افراد شریک ہوئے۔
اس موقع پر ایرِیکا کرک نے اپنی جذباتی تقریر میں کہا کہ "میں اپنے شوہر کے قاتل کو معاف کرتی ہوں، کیونکہ چارلی ہمیشہ دوسروں کو معاف کر دیا کرتے تھے۔ نفرت کا جواب نفرت نہیں ہے۔"
ان کی تقریر کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت کئی شرکاء کی آنکھیں نم ہو گئیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کو معاف کر چارلی کرک
پڑھیں:
ظہران ممدانی نے میئر کے طور پر پہلے خطاب میں اسلاموفوبیا کے خاتمے کا اعلان کردیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نیویارک میں تاریخ ساز الیکشن کے نتیجے میں ظہران ممدانی پہلی بار ایک مسلم میئر کی حیثیت سے سامنے آئے ہیں۔
اپنے پہلے خطاب میں انہوں نے کہا کہ یہ انتخاب ثابت کرتا ہے کہ خوف پر امید کی فتح ہوئی ہے اور نیویارک میں اب اسلاموفوبیا کی کوئی جگہ باقی نہیں رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ شہر عوام کا ہے اور مستقبل بھی عوام کے ہاتھ میں ہے۔
ظہران ممدانی نے کامیابی کے بعد اپنے خطاب میں کہا کہ آج کے نتائج نے ثابت کر دیا کہ امید ابھی زندہ ہے اور عوام نے مورثی سیاست کو رد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیویارک کے عوام نے تبدیلی پر یقین ظاہر کیا ہے، ٹیکسی ڈرائیورز، نرسنگ اسٹاف اور ورکنگ کلاس سمیت سب نے اس تبدیلی کو ووٹ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک ہزار سے زائد رضاکار مہم میں شریک رہے اور اسی جدوجہد کی وجہ سے یہ ممکن ہوا۔
نومنتخب میئر نے کہا کہ وہ عوام کی نمائندگی کریں گے اور امن، انصاف اور سکیورٹی کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ ایک مسلمان اور ڈیموکریٹک سوشلسٹ ہیں اور یکم جنوری 2026 سے وہ ایک ایسی انتظامیہ قائم کریں گے جو سب شہریوں کے مفاد میں کام کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ نیویارک کو تارکین وطن نے مضبوط بنایا ہے اور اب بدعنوانی کے اس نظام کا خاتمہ کیا جائے گا جس میں ارب پتی افراد ٹیکسوں سے بچ نکلتے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو براہ راست مخاطب کرتے ہوئے ظہران ممدانی نے کہا کہ انہیں معلوم ہے ٹرمپ دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ “Turn The Volume Up”۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ مزدوروں کے حقوق کے لیے یونینز کے ساتھ کھڑے ہوں گے اور شہر کی سیاست میں ایک نئے دور کا آغاز کریں گے۔